رسائی کے لنکس

ریڈیو ’صدائے خلافت‘ کی نشریات بند: سرکاری ذرائع


فائل
فائل

ریڈیو پر روزانہ کم از کم ایک گھنٹے کی نشریات دی جاتی تھیں، جن کا مقصد نوجوان افغان کو اپنی جانب متوجہ کرنا تھا جو اس جنگ زدہ ملک میں روزگار کے مواقع نہ ہونے کے باعث بیزار آیا ہوا ہے۔ ملک میں بے روزگاری کی مجموعی شرح 24 فی صد ہے

افغانستان میں صوبہٴ ننگرہار کے مقامی حکام کا کہنا ہے کہ ریڈیو ’صدائے خلافت‘، کی نشریات کو، جو داعش نواز پروپیگنڈہ نشر کرتا ہے، مشرقی صوبے میں بند کر دیا گیا ہے۔

دولت اسلامیہ کی شام اور عراق میں ابلاغ تک پہنچ کی نقل کرتے ہوئے، اس کی افغان شاخ نے بھی ننگرہار میں ایک ریڈیو اسٹیشن قائم کیا تھا، جس پر روزانہ کم از کم ایک گھنٹے کی نشریات جاری رہتی تھیں، جن کا مقصد نوجوان افغان کو اپنی جانب متوجہ کرنا تھا جو اس جنگ زدہ ملک میں روزگار کے مواقع نہ ہونے کے باعث بیزار آیا ہوا ہے۔ ملک میں بے روزگاری کی مجموعی شرح 24 فی صد ہے۔

بے روزگاری کی شرع نوجوانوں میں اور ہی زیادہ ہے، جنھیں داعش بھرتی کرنے کی کوششیں کر رہا ہے۔

عطا خوگیانی، ننگرہار کے گورنر کے ترجمان ہیں۔ اُنھوں نے ’وائس آف امریکہ‘ کو بتایا کہ مقامی حکام اس ریڈیو اسٹیشن کی نشریات کو بند کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔

اُنھوں نے مزید کہا کہ حکام اس مقام کو تلاش کرنے کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں، جہاں سے یہ ریڈیو نشریات ہوتی ہیں۔

جس فریکوئینسی پر ’صدائے خلافت‘ ریڈیو نشر ہوتا ہے، اُس پر اِن دِنوں افغانستان کا قومی ترانہ اور دیگر روایتی موسیقی پیش کی جاتی ہے۔

مقامی حکومت کے چند اہل کاروں کا کہنا ہے کہ عین ممکن ہے کہ بیرونی طاقتوں نے ریڈیو کو بند کرنے میں حکومت کی مدد کی ہو۔

XS
SM
MD
LG