داعش سے نمٹنے کے لیے میدانِ عمل میں کارفرما عالمی اتحاد سے متعلق خصوصی صدارتی ایلچی، جنرل جان ایلن مشرق وسطیٰ کے ایک ہفتے کے دورے پر روانہ ہونے والے ہیں، جس دوران وہ علاقائی ساجھے داروں سے ملاقات کریں گے جس میں اتحاد کی جانب سے جاری رابطوں کو مزید بڑھانے کے معاملات زیر غور آئیں گے۔
اِس بات کا اعلان امریکی محکمہٴخارجہ نے جمعے کو جاری کیے گئے ایک اخباری بیان میں کیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ دورہ 18 اکتوبر سے شروع ہوگا، جس دوران جنرل ایلن ریاض، کویت سٹی، ابو ظہبی، دوحہ اور مناما جائیں گے۔
جان کِربی نے کہا ہے کہ جارج ایلن اتحاد کے پارٹنرز کے سیاسی اور سلامتی سے متعلق حکام سے باہمی گفتگو کے کئی دور کریں گے، جس دوران، اتحاد کی جانب سے حاصل کردہ پیش رفت اور علاقائی معاملات زیر غور آئیں گے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ابو ظہبی کے دورے میں، صدارتی معاون ایلچی، بریٹ مک گرک بھی جنرل جان ایلن کے ہمراہ ہوں گے، جو بقیہ ملاقاتوں میں شرکت کریں گے۔