رسائی کے لنکس

ورجینیا: داعش کو مادی امداد فراہم کرنے کا الزام، فرد جرم عائد


گرینڈ جیوری نے جمعرات کی شام گئے واشنگٹن کے مضافات میں واقع ورجینیا کے شہر وڈبرج میں 26 برس کے محمود امین محمد الحسن پر فرد جرم عائد کی۔ اُن پر داعش کے شدت پسند گروپ کو مادی اعانت فراہم کرنے کی سازش اور امداد کے علاوہ ’ایف بی آئی‘ سے غلط بیانی سے کام لینے کا الزام ہے

داعش کو مادی اعانت یا وسائل فراہم کرنے کی سازش کے الزام پر امریکہ کے رہائشی پر فرد جرم عائد کی گئی ہے۔ یہ بات جمعے کے روز امریکی محکمہٴ انصاف کے ایک بیان میں کی گئی ہے۔
گرینڈ جیوری نے جمعرات کی شام گئے واشنگٹن کے مضافات میں واقع ورجینیا کے شہر وڈبرج میں 26 برس کے محمود امین محمد الحسن پر فرد جرم عائد کی۔ اُن پر داعش کے شدت پسند گروپ کو مادی اعانت فراہم کرنے کی سازش اور امداد کے علاوہ ’ایف بی آئی‘ سے غلط بیانی سے کام لینے کا الزام ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ الحسن نےایک فرد، جوزف حسن فرخ سے غیر قانونی طور اور جان بوجھ کر سازش رچائی جس کا مقصد بیرون ملک جانے کا بندوبست کرنا تھا کہ وہ داعش میں شمولیت اختیار کریں۔

فرخ نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ نہ تو وہ، نہی فرخ نے داعش کی کوئی مدد کی، ناہی داعش میں شمولیت کے لیے اُنھوں نے کسی سے مدد مانگی۔

الزامات کے مطابق، الحسن نے فرخ کے سفر سے متعلق معاملے پر، ایف بی آئی کو جان بوجھ کر، غیر قانونی طور پر اور اپنی مرضی سے غلط، جھوٹی اور دھوکہ دہی پر مبنی بیانات اور درخواستیں دیں، جو معاملہ بین الاقوامی دہشت گردی کے زمرے میں آتا ہے۔

پندہ جنوری، 2016ء کو الحسن نے ایف بی آئی ایجنٹس کو بتایا کہ فرخ اِس سے قبل اُسی روز ڈلس ایئرپورٹ روانہ ہوئے، تاکہ وہ کیلی فورنیا میں ایک تعزیتی مجلس شریک ہو سکیں۔

XS
SM
MD
LG