پاکستان کی حکمراں جماعت کے چیرمین، سینیٹر ظفرالحق نے کہا ہے کہ فیض آباد میں مذہبی جماعتوں کے دھرنے کو ختم کرانے کے لئے کوششیں جاری ہیں۔
فیض آباد کے مقام پر کئی دنوں سے جاری مذہبی گروپس کے دھرنے کی وجہ سے پنڈی اور اسلام آباد کے درمیان آمد و رفت مفلوج ہو کر رہ گئی ہے اور لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے دھرنا فوری طور پر ختم کرانے کا حکم جاری کیا ہے جب کہ حکومت طاقت کے استعمال سے قبل اس مسئلے کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ اس مرحلے پر یقینی طور سے کچھ نہیں کہا جاسکتا ہے کہ ان کوششوں میں کب اور کیسے کامیابی ہوگی۔
وائس آف امریکہ کے پروگرام جہاں رنگ میں میزبان قمر عباس جعفری نے راجہ ظفرالحق اور تجزیہ کار احمد بلال محبوب سے گفتگو کی اور ان سے دھرنا ختم کرانے کی کوششوں کے بارے میں پوچھا۔
راجہ ظفرالحق نے ایک سوال کے جواب میں بتایا ۔۔۔