رسائی کے لنکس

اردن اور جاپان یرغمالیوں کی رہائی کے منتظر


دولت اسلامیہ کے شدت پسندوں نے دھمکی دی تھی کہ اگر اردن نے عراقی قیدی ساجدہ الرشاوی کو جمعرات کی شام تک رہا نہ کیا، تو وہ یرغمالی کا سر قلم کر دیں گے

داعش کے ہاتھوں یرغمالی بننے والے ایک جاپانی صحافی اور اردن کی فضائیہ کا ایک پائلٹ کس حال میں ہیں، جمعے کو یہ بات واضح نہیں تھی، جس سے ایک ہی روز قبل قیدی کا تبادلہ کرنے کی تازہ ترین ڈیڈلائن ختم ہوچکی ہے۔

اردن کی فوج کا کہنا ہے کہ پائلٹ معاذ الکسابیہ کے معاملے پر مستعدی سے کام جاری ہے، جو گذشتہ ماہ ایک جیٹ طیارہ گر کر تباہ ہونے کے بعد پکڑے گئے تھے۔

دولت اسلامیہ کے شدت پسندوں نے دھمکی دے رکھی تھی کہ اگر اردن نے عراقی قیدی ساجدہ الرشاوی کو جمعرات کی شام تک رہا نہ کیا، تو وہ یرغمالی کا سر قلم کر دیں گے۔

الرشاوی کو 2005ء میں عمان میں ہونے والے مہلک بم حملے میں ادا کیے گئے کردار پر، اردن میں تخت دار پر چڑھانے کا فیصلہ دیا گیا تھا۔ تاہم، اردن نے کہا ہے کہ اُنھیں تب ہی رہا کیا جائے گا، جب اس بات کا ثبوت فراہم کیا جائے کہ اُن کا پائلٹ زندہ ہے۔

جمعے کے روز اردن اور جاپان میں لوگ سڑکوں پر نکل آئے، اُن کا مطالبہ تھا کہ یرغمالیوں کی بحفاظت واپسی کو یقینی بنایا جائے۔

اردن کے پائلٹ کو ملنے والی دھکمی، جس کی ریکارڈنگ مل گئی، بتایا گیا ہے کہ یہ دھمکی دراصل جاپانی یرغمالی، کینجیگوتو کو دی گئی تھی۔ گوتو کی بیوی، رِنکو نے جمعرات کی رات گئے اپنے شوہر کی زندگی بچانے کے لیے ٹوکیو اور عمان دونوں کو ایک جذباتی اپیل جاری کی ہے۔

تاہم، بظاہر داعش کی جانب سے جاری کردہ اس آڈیو ریکارڈنگ بیان میں کہیں بھی یہ نہیں کہا گیا کہ الرشاوی کے بدلے اِنھیں رہا کیا جائے گا۔

XS
SM
MD
LG