اسرائیل نےعرب لیگ کی طرف سےامریکہ کو فلسطینیوں کےساتھ امن مذاکرات کو نا کامی سے بچانےکےلیے ایک اور ماہ دینے کے فیصلے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
اسرائیلی ترجمان مارک ریگیو نے کہا ہے کہ اسرائیل، امریکہ کے ساتھ بھرپور کوششیں کر رہا ہےتاکہ اِس بات کو یقینی بنایا جائے کہ فسطینیو ں کے ساتھ براہِ راست مذاکرات جاری رہ سکیں۔
جمعے کے روز عرب لیگ کے وزرائے خارجہ نے فلسطینیوں کے اس مطالبے کی حمایت کی کہ جب تک اسرائیل مغربی کنارے میں دو ہفتے قبل بستیوں کی تعمیر پر ختم ہونے والی پابندی میں توسیع نہیں کرتا، مذاکرات معطل کردیے جائیں۔
وزراء نے کہا کہ وہ امریکی مصالحت کاروں کوایک ماہ کی مدت دیتے ہیں تاکہ وہ اسرائیل کو تعمیر بند کرنے پر قائل کرسکیں۔
عرب لیگ کے اعلان کے بعد امریکہ نے امن مذاکرات کو بچانے کے لیے کام جاری رکھنے کا عہد کیا ہے۔
امریکی محکمہٴ خارجہ کے ترجمان فِلپ کراؤلی نے کہا ہےکہ دو ریاستی حل ڈھونڈنے کے لیےامریکہ مثبت اقدام کرنے کے لیے فریقوں کی حوصلہ افزائی کرے گا۔
اسرائیل نے بستیوں کی تعمیر پر عارضی پابندی میں توسیع کرنے کےامریکی اور فلسطینی مطالبوں کو مسترد کیا ہے۔
فلسطینی ، مغربی کنارے اور مشرقی یروشما میں اسرائیلی تعمیر کے اقدام پر اعتراض کرتے ہیں یہ وہ علاقے ہیں جنھیں فلسطینی اپنی آئندہ ریاست اور دارالحکومت کا حصہ سمجھتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
مقبول ترین
1