رسائی کے لنکس

عرب لیگ نے مذاکرات روکنے کےفلسطینی موٴقف کی تائیدکر دی


فلسطینی صدر، قطر کے وزیرخارجہ اور عرب لیگ کے سکریٹری جنرل کے ہمراہ
فلسطینی صدر، قطر کے وزیرخارجہ اور عرب لیگ کے سکریٹری جنرل کے ہمراہ

عرب لیگ کا کہنا ہےکہ وہ اسرائیل کےساتھ براہِ راست مذاکرات روکنے کے فلسطینی فیصلے کی حمایت کرتا ہے، ماسوائے اِس کے کہ اسرائیل مغربی کنارے میں بستیوں کی تعمیر کوروکنے پررضامند ہوجائے۔

لبیا میں ہونے والے اجلاس کے بعد عرب لیگ کے وزارئے خارجہ نے کہا کہ اِس تعطل کو ختم کرنے کے لیےوہ امریکہ کے مصالحت کاروں کو ایک ماہ کی مدت دیں گے۔

فلسطینی مغربی کنارے اور مشرقی یروشلم میں اسرائیلی بستیوں کی تعمیر پر اعتراض کرتے ہیں، اُن علاقوں کو فلسطینی اپنی آئندہ کی ریاست اور دارالحکومت کا حصہ بنانا چاہتے ہیں۔

اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نتن یاہو نے 26ستمبر کوبستیوں کی تعمیر پر ختم ہونے والی عارضی پابندی کی میعاد بڑھانے سے انکار کیا ہے۔

جمعرات کے روز فلسطینی مشیر نبیل شاتھ نے کہا کہ اُن کی طرف سے مغربی کنارے میں60دِن کے لیے آبادکاری کی رفتار سست کرنے سے متعلق امریکی تجویز قابل ِ قبول ہے، اِس شرط پر کہ طرفین حتمی سرحدوں کے معاملات پر گفتگو پر مرکوز رکھیں۔

دریں اثنا، جمعے کے روز مغربی کنارے کے شہر ہیبروں میں ایک کارروائی کے دوران اسرائیلی سپاہیوں نے حماس کے دو چوٹی کے عسکریت پسند وں کو ہلاک کردیا۔ اسرائیلی اور فلسطینی عہدے داروں کا کہنا ہے کہ یہ لوگ پانچ ہفتے قبل نئے امن مذاکرات کے موقعے پر چار یہودی آبادکاروں کی ہلاکت کے ذمے دار ہیں۔

حماس نے اِن چھاپوں کو قتل سے تعبیر کیا ہے۔

XS
SM
MD
LG