رسائی کے لنکس

اسرائیل نے شام کا جاسوس ڈرون مار گرایا

اسرائیل نے اپنے شہر حیفہ کے قریب میزائل شکن دفاعی نظام پیٹریاٹ نصب کر رکھا ہے۔(فائل فوٹو)
اسرائیل نے اپنے شہر حیفہ کے قریب میزائل شکن دفاعی نظام پیٹریاٹ نصب کر رکھا ہے۔(فائل فوٹو)

اسرائیل کے وزیر دفاع ایگوڈور لائبرمین  نے کہا ہے کہ اسرائیل اپنی خودمختاری کی کسی بھی خلاف ورزی کا سنجیدگی سے نوٹس لیتا ہے اور وہ کسی بھی قسم کی مداخلت کا پوری قوت سے جواب دے گا۔

اسرائیل نے ہفتے کے روز اپنی سرحد کے قریب شام کا ایک فوجی جاسوس ڈرون مار گرانے کا دعوی کیا ہے۔

اسرائیلی فوج کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے میزائل شکن دفاعی نظام پیٹریاٹ کی مدد سے گولان کے غیر فوجی علاقے میں شام کا ایک جاسوس ڈرون مار گرایا ، جس کا رخ اسرائیل کی طرف تھا۔

اسرائیل کے وزیر دفاع ایگوڈور لائبرمین نے کہا ہے کہ اسرائیل اپنی خودمختاری کی کسی بھی خلاف ورزی کا سنجیدگی سے نوٹس لیتا ہے اور وہ کسی بھی قسم کی مداخلت کا پوری قوت سے جواب دے گا۔

اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ پائلٹ کے بغیر اڑنے والا ڈورن غیر مسلح تھااور اس سے حملے کا کام نہیں لیا جا سکتا تھا۔ فوج کا کہنا ہے کہ وہ اس بارے میں تحقیقات کر رہے ہیں کہ آیا اس کا تعلق ایران یا حزب اللہ سے تو نہیں تھا۔

گولان کا علاقہ سن 1973 کی جنگ بندی کے معاہدے کے بعد سے سرائیل کے درمیان حد بندی کی لائن کے طور پر کام دے رہا ہے۔ مگر اب 2011 کے بعد سے اس علاقے میں معاہدے کی خلاف ورزی کے واقعات دیکھے جا رہے ہیں۔

ستمبر میں شام کی فوج نے کہا تھا کہ اسرائیلی طیاروں نے ان کے ایک مورچے کو نشانہ بنایا تھا جس میں دو افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ جب کہ اسرائیل کا کہنا تھا کہ اس نے ایک ایسی جگہ کو اپنا ہدف بنایا تھا جہاں مبینہ طور پر کیمیائی ہتھیار بنائے جاتے تھے۔

اسرائیل اور شام سن 1967 کی چھ روزہ جنگ کے بعد سے جب اسرائیل نے گولان کا 1200 کلومیٹر کے علاقے پر قبضہ کر لیا تھا، اب بھی تکنیکی اعتبار سے حالت جنگ میں ہیں۔

XS
SM
MD
LG