رسائی کے لنکس

اسرائیلی فوج کی فضائی کارروائی میں ایک فلسطینی ہلاک


(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

غزہ کی سرحد کے ساتھ گشت کرنے والی اسرائیلی فوج کی ایک جیپ پر ہفتہ کو میزائل حملے کے بعد اسرائیل کی جوابی کارروائیوں میں اب تک 6 فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں۔

فلسطین میں عہدے داروں نے کہا ہے کہ اسرائیل کے ایک فضائی حملے میں غزہ کی پٹی میں اتوار کو ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

اسرائیلی فوج نے اس علاقے میں کارروائیوں کی تصدیق کی ہے۔

غزہ کی سرحد کے ساتھ گشت کرنے والی اسرائیلی فوج کی ایک جیپ پر ہفتہ کو فلسطینی عسکریت پسندوں کے میزائل حملے کے بعد سے اب تک چھ فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں۔

یہ کارروائیاں سرحدی علاقے میں گزشتہ کئی ماہ کے دوران ہونے والی شدید ترین جھڑپوں میں سے ایک ہیں جن میں حکام اور عینی شاہدین کے مطابق 25 لوگ زخمی ہوئے ہیں۔

فلسطینی عسکریت پسندوں نے اسرائیلی جیپ پر ٹینک شکن میزائل داغنے کی ذمہ داری قبول کی ہے جس میں چار فوجی زخمی ہو گئے تھے۔

اسرائیل اور حماس کے زیر انتظام غزہ کی پٹی میں عسکریت پسندوں کے درمیان وقفے وقفے سے جھڑپیں ہوتی رہیں ہیں۔

تاہم 2008ء میں اسرائیل کی جانب سے فوجی آپریشن میں چودہ سو فلسطینیوں کی ہلاکت کے بعد خطے میں تشدد کی کارروائیوں میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔
XS
SM
MD
LG