رسائی کے لنکس

مشرقِ وسطیٰ کا ہر علاقہ ہماری پہنچ میں ہے: اسرائیلی وزیرِ اعظم کا ایران کو انتباہ

پیر کو اسرائیلی وزیرِ اعظم کے دفتر کی جانب سے جاری کیے گئے اُن کے تین منٹ کے ویڈیو خطاب میں نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ وہ ایرانی عوام سے مخاطب ہیں کہ ایران کے ظالموں کو آپ کے مستقبل کی کوئی فکر نہیں ہے۔

17:34 30.9.2024

اسرائیل کی زمینی کارروائی کے لیے تیار ہیں: عبوری سربراہ حزب اللہ

حزب اللہ کے عبوری سربراہ نعیم قاسم کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے کسی بھی زمینی کارروائی کے لیے تیار ہیں۔

گزشتہ ہفتے عسکریت پسند تنظیم کے سربراہ حسن نصراللہ کی اسرائیلی کارروائی میں ہلاکت کے بعد نامعلوم مقام سے اپنے پہلے عوامی خطاب میں نعیم قاسم کا کہنا تھا کہ اسرائیل کبھی بھی اپنا مقصد حاصل نہیں کر پائے گا۔

اُن کا کہنا تھا کہ "اگر اسرائیلی زمینی راستے سے داخل ہونے کا فیصلہ کرتے ہیں تو مزاحمتی قوتیں بھی اس کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔"

حزب اللہ کے عبوری سربراہ کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب اسے حالیہ عرصے میں اسرائیلی کارروائی میں اہم کمانڈرز کی ہلاک اور ، پیجرز دھماکوں سمیت بھاری نقصان اُٹھانا پڑا ہے۔ جب کہ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران اسرائیل نے جنوبی لبنان کے بعد اب بیروت سمیت مختلف علاقوں میں اپنی کارروائیاں بھی تیز کر دی ہیں۔

نعیم قاسم کا کہنا تھا کہ تنظیم کے نئے سربراہ سمیت دیگر اہم عہدوں پر جلد مستقل تقرریاں کر دی جائیں گی۔

17:39 30.9.2024

اسرائیل کا لبنان میں زمینی کارروائی کا عندیہ

اسرائیل کے وزیرِ دفاع یواو گیلنٹ نے لبنان میں زمینی کارروائی کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ حسن نصراللہ کی ہلاکت کے باوجود ابھی کام ختم نہیں ہوا۔

پیر کو شمالی سرحد پر تعینات زمینی دستوں سے ملاقات کے دوران اسرائیلی وزیرِ دفاع کا کہنا تھا کہ "حسن نصراللہ کی ہلاکت بہت اہم ہے، لیکن یہ حتمی اقدام نہیں ہے۔ شمالی اسرائیل میں آباد کمیونٹیز کو واپس لانے کے لیے ہم تمام وسائل بروئے کار لائیں گے اور اس میں آپ کی صلاحیتوں (زمینی دستوں) کو بھی استعمال کیا جائے گا۔"

17:50 30.9.2024

حسن نصر اللہ کی ہلاکت پر ردِعمل میں عرب دنیا تقسیم کیوں؟

اسرائیل کے حملے میں حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصر اللہ کی ہلاکت پر خطے کی سنی حکومتوں نے خاموشی اختیار کر رکھی ہے جو ان ممالک کے عوام اور حکومتوں میں تقسیم کی عکاس ہے۔

عرب ممالک میں عوامی سطح پر اسرائیل کے خلاف غم و غصہ پایا جاتا ہے جب کہ حکومتیں یا تو اسرائیل سے تعلقات معمول پر لانا چاہتی ہیں یا حزب اللہ کے سرپرست ایران کے شدید مخالف ہیں۔

حسن نصراللہ 32 برس تک حزب اللہ کے سربراہ رہے اور اس دوران انہوں نے اسرائیل اور مغربی ممالک کے علاوہ خطے میں بھی اپنے کئی دشمن بنائے۔ خلیجی ممالک اور عرب لیگ نے 2016 میں حزب اللہ کو ’دہشت گرد‘ تنظیم قرار دیا تھا۔ تاہم عرب لیگ نے رواں برس کے آغاز میں دہشت گرد قرار دینے کا فیصلہ واپس لے لیا تھا۔

سعودی عرب نے اتوار کو جاری کیے گئے بیان میں لبنان کی صورتِ حال پر تشویش کا اظہار کیا اور لبنان کی سالمیت کے احترام اور علاقائی امن و امان کے تحفظ پر زور دیا۔ لیکن اس بیان میں نصراللہ کی ہلاکت کا ذکر نہیں تھا۔

مزید پڑھیے

17:51 30.9.2024

بیروت کے وسط میں رہائشی عمارت پر اسرائیلی حملہ، سعودی عرب کا صورتِ حال پر تشویش کا اظہار

اسرائیل کی فوج نے لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ایک رہائشی عمارت پر فضائی حملہ کیا ہے جو ایک سال سے سرحد پر حزب اللہ سے جاری لڑائی کے دوران شہر کے وسط میں پہلا حملہ قرار دیا جا رہا ہے۔

فلسطینی عسکری تنظیم ’پاپولر فرنٹ فار دی لبریشن آف فلسطین‘ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی فورسز کے بیروت میں پیر کو کیے گئے حملے میں اس کے تین ارکان ہلاک ہو گئے ہیں۔

اسرائیلی فوج نے پیر کی صبح جاری بیان میں بیروت میں کیے گئے حملوں کے حوالے سے تفصیلات نہیں بتائیں۔ البتہ بیان میں کہا گیا ہے کہ جنوبی اور مشرقی لبنان میں حزب اللہ کے خلاف کارروائیاں کی گئی ہیں۔

اسرائیل کی فوج اب تک بیروت کے مضافات کو نشانہ بنا رہی تھی۔ اسی طرح کے ایک حملے میں جمعے کو لبنان کی طاقت ور عسکری تنظیم حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کی موت ہوئی تھی۔

اس حملے کے بعد ان خدشات میں اضافہ ہو گیا ہے کہ تنازع پورے خطے تک ایسے وقت میں پھیل سکتا ہے جب غزہ میں بھی اسرائیل کی حماس کے خلاف جنگ جاری ہے۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG