رسائی کے لنکس

امریکہ نے ایران اور یمن سے داغے گئے 80 ڈرونز اور چھ میزائل ناکارہ بنائے: سینٹ کام

سینٹ کام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ امریکہ اس نوعیت کے کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لیے اسرائیل کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔

08:09 15.4.2024

امریکی مشرقِ وسطیٰ میں بڑے پیمانے پر جنگ سے بچنا چاہتا ہے: امریکی عہدے دار

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ایران کے حملوں کے بعد امریکہ مشرقِ وسطیٰ میں بڑے پیمانے پر جنگ شروع ہونے سے بچنا چاہتا ہے۔

اتوار کو ایک سینئر امریکی عہدے دار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر صحافیوں کو بتایا کہ کشیدگی بڑھنے کے کچھ نتائج ہو سکتے ہیں۔

امریکی حکام کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے بھی وزیرِ اعظم بن یامین نیتن یاہو سے ٹیلی فونک رابطے میں احتیاط سے کام لینے کا مشورہ دیا ہے۔

اسرائیل نے عندیہ دیا ہے کہ وہ ایران کی جانب سے کیے گئے حملے کا جواب دے گا، تاہم اتوار کا اسرائیل کی وار کیبنٹ اس حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں کر سکی۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ اگر اسرائیل نے کسی جوابی کارروائی کا فیصلہ کیا تو وہ ایسا کرنے میں تنہا ہو گا۔

08:15 15.4.2024

ایران کے اسرائیل پر حملے سے متعلق گزشتہ روز پیش آنے والے واقعات اور خبروں کے لیے کلک کریں۔

08:23 15.4.2024

ایرانی حملے کے بعد اسرائیل میں اسکول دوبارہ کھل گئے

ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب ایران کی جانب سے اسرائیل کی جانب داغے گئے میزائل اور ڈرونز حملوں کے بعد اسرائیل میں زندگی معمول پر آ رہی ہے۔

حکام کی جانب سے پیر کو اسکولز کھولنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ایرانی حملے کے پیشِ نظر اسکولز اور دیگر تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

ایران نے ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب اسرائیل پر میزائل اور ڈرونز داغے تھے۔ البتہ اسرائیل کی فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے ایران کی جانب سے داغے گئے ننانوے فی صد میزائل ناکارہ بنا دیے تھے۔

08:32 15.4.2024

امریکہ نے ایران اور یمن سے داغے گئے 80 ڈرونز اور چھ میزائل ناکارہ بنائے: سینٹ کام

امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کے مطابق ایران کے اسرائیل کی جانب داغے گئے 80 ڈرونز اور چھ میزائل امریکی فوج نے تباہ کیے ہیں۔

امریکی سینٹ کام کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر کی گئی پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکہ نے یمن میں ایران کے حمایت یافتہ حوثیوں کی جانب سے لانچ کیے جانے سے قبل ڈرونز اور میزائل ناکارہ بنائے ہیں۔

سینٹ کام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ امریکہ اس نوعیت کے کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لیے اسرائیل کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG