اسرائیل میں حکام نے کہا ہے کہ جنوبی لبنان سے داغے گئے دو راکٹ ملک کے شمالی حصے میں آکر گرے لیکن ان کے پھٹنے سے کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔
اسرائیلی فوج کے مطابق جس سمت سے راکٹ داغے گئے اس جانب اس کے توپ خانے نے جوابی کارروائی بھی کی۔
2006ء کے موسم گرما میں ایک ماہ تک اسرائیل اور لبنان میں موجود حزب اللہ کے جنگجوؤں کے درمیان ہونے والی لڑائی کے بعد دونوں ملکوں کے مابین یہ سرحد علاقہ نسبتاً پرامن رہا ہے۔
لیکن رواں ماہ کے اوائل میں لبنانی فوج کے ایک ماہر نشانہ باز کی گولی سے اسرائیلی فوجی کے ہلاکت کے بعد مختلف مقامات پر تشدد کے واقعات دیکھنے میں آئے۔