رسائی کے لنکس

مغربی کنارے میں تشدد کے مزید واقعات


فلسطنیوں کی جانب سے چھریوں کے حملوں کا سلسلہ اسرائیل کی طرف سے مشرقی یروشلم کے مقدس علاقےکا قبضہ لینے کے منصوبے کی افواہوں کے بعد شروع ہوا.

اسرائیل کے شمالی ساحلی شہر نیتن یا میں مختلف مقامات پر چاقو گھونپنے کی وارداتوں کے نتیجے میں 70 سال کے ایک شہری سمیت 4 اسرائیلی زخمی ہوگئے، جبکہ پولیس نے ایک حملہ آور فلسطنی کو موقع پر ہی گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ تلقان میں، مغربی کنارے کے ایک 22 سالہ فلسطنی نوجوان نے 70 سالہ اسرائیلی کو چھریاں مار کر شدید زخمی کر دیا۔ اس موقع پر پولیس نے گولی چلا کر اس شخص کو غیر مسلح کیا۔

پولیس کے مطابق، یہ واقعہ تل ابیب میں ایک فلسطنی کی جانب سے چھریوں کے وار کرکے ایک 80 سالہ خاتون سمیت متعدد لوگوں کو زخمی کرنے کے ٹھیک ایک گھنٹے کے بعد پیش آیا، اسرائیل میں تشدد کی یہ لہر ایک ماہ سے زائد عرصے سے جاری ہے۔

فلسطنیوں کے حملے میں اب تک 7 اسرائیلی ہلاک ہوچکےہیں، جن میں سے اکثر کو چھریوں کے وار کرکے قتل کیا گیا، جبکہ جوابی فائرنگ کے نتجے میں 69 فلسطنی بھی ہلاک ہوئے۔ اسرائیلی حکام کے مطابق، ان میں سے 43 فلسطنی حملوں میں ملوث تھے۔

پولیس کے مطابق، قبل ازیں تل ابیب سے 10 کلومٹر دور ریشون لیزوئین میں مرکزی بس اڈے کے قریب بھی 3 اسرائیلوں کو چھریاں مار کر زخمی کیا گیا۔

حالیہ تشدد بنیادی طور پر یروشلم کے اطراف میں شروع ہوا جو گزشتہ ہفتے کے دوران الخلیل تک پھیل چکا ہے۔

اسرائیل کا کہنا ہے کہ اس کا غیض و غضب فلسطنیوں کی اشتعال انگیزی کا نتیجہ ہے، جبکہ فلسطنیوں کا کہنا ہے کہ حالیہ تشدد امن کی تمام تر کوششوں کی ناکامی کے بعد آزادی کے پرامن ذرائع پر لوگوں کا اعتماد ختم ہونے کا نتیجہ ہے۔

فلسطنیوں کی جانب سے چھریوں کے حملوں کا سلسلہ اسرائیل کی طرف سے مشرقی یروشلم کے مقدس علاقےکا قبضہ لینے کے منصوبے کی افواہوں کے بعد شروع ہوا، حالانکہ اسرائیل ان افواہوں کی مسلسل تردید کرتا رہا ہے۔ یہ علاقہ مسلمانوں اور یہودیوں دونوں کے لئے مقدس ہے۔

XS
SM
MD
LG