اسرائیل کی پولیس کا کہنا ہے کہ مظاہرین اور پولیس کے درمیان ہونے والی جھڑپ میں 16 فلسطینی گرفتار کر لیے گئے، جب کہ دو پولیس اہلکار بھی زخمی ہو گئے۔
یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب فلسطینی مسجد اقصیٰ کے قریب یروشلم کے مقدس ترین مقام کی جانب پتھر پھینک رہے تھے۔
اس مقدس مقام کو ایسٹر کے موقع پر مذہبی رسومات اور سیاحوں کے لیے اتوار کو کھولا گیا تھا۔
یہ انتہائی حساس مذہبی مقام ہے اور یہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان تنازع کا ایک مرکزی نکتہ ہے۔
یہودی اسے ٹیمپل ماؤنٹ کہتے ہیں اور یہ اُن کے لیے مقدس ترین جگہ مانی جاتی ہے۔
مسلمان مسجد اقصیٰ کو ایک مقدس مقام قرار دیتے ہیں۔