رسائی کے لنکس

امریکی جیل سے اسرائیلی جاسوس کی رہائی جمعہ کو متوقع


جوناتھن پولارڈ
جوناتھن پولارڈ

اسرائیل کے وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے امریکہ سے مطالبہ کیا کہ وہ پولارڈ کو فوری طور پر اسرائیل منتقل کر دے۔ پولارڈ کو قید کے دوران ہی اسرائیلی شہریت تفویض کی گئی تھی۔

امریکہ میں قید اسرائیلی جاسوس جوناتھن پولارڈ کو جمعہ کو رہا کیا جا رہا ہے لیکن اسرائیل واپس جانے کے لیے اسے مزید انتظار کرنا ہو گا۔

61 سالہ پولارڈ امریکی بحریہ میں سول اہلکار کے کام کرتا تھا اور اسے خفیہ معلومات اسرائیل کو فراہم کرنے کے جرم میں 1987ء میں گرفتار کر کے جیل بھیج دیا گیا تھا۔

توقع ہے کہ وہ رہائی کے بعد نیویارک میں ہی رہے گا جہاں اسے کم از کم آئندہ پانچ سال تک نگرانی میں رہنا ہوگا۔ وہ حکام کی اجازت کے بغیر اسرائیل سمیت کسی بھی ملک کا سفر نہیں کر سکے گا۔

اسرائیل کے وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے پولارڈ کی رہائی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ وہ "ایک عرصے سے اس بات کے انتظار میں تھے یہ کہ دن ضرور آئے گا۔"

شائع شدہ اطلاعات کے مطابق وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے امریکہ سے مطالبہ کیا کہ وہ پولارڈ کو فوری طور پر اسرائیل منتقل کر دے۔ پولارڈ کو قید کے دوران ہی اسرائیلی شہریت تفویض کی گئی تھی۔

نیویارک سے دو قانون سازوں الیوٹ انجل اور جیرالڈ نیڈلر نے بھی امریکی اٹارنی جنرل لوریٹا لینچ کو خط لکھا جس میں کہا گیا کہ پولارڈ کو اپنی امریکی شہریت کا ترک کرنے اور اسرائیل منتقل ہونے کی اجازت دی جائے۔

XS
SM
MD
LG