رسائی کے لنکس

نیتن یاہو پر بدعنوانی سمیت تین الزامات میں فردِ جرم عائد


فائل فوٹو
فائل فوٹو

اسرائیل کے اٹارنی جنرل نے جمعرات کو وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو کے خلاف بدعنوانی کے الزام پر فرد جرم عائد کی ہے، جس کے بعد اس حوالے سے غیر یقینی صورت حال میں اضافہ ہو گیا ہے کہ ملک کی قیادت کون کرے گا۔

اسرائیل میں رواں سال ہونے والے دو انتخابات کے باوجود ملک سیاسی انتشار میں گھرا ہوا ہے۔

اٹارنی جنرل اوشائی ماندن بلات نے ایک بیان میں اس فیصلے کا اعلان کیا جو اسرائیلی تاریخ میں کسی وزیرِ اعظم کے اپنے عہدے پر موجود ہوتے ہوئے اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے۔

وزیرِ اعظم نیتن یاہو عائد کیے گئے الزامات میں رشوت ستانی، اعتماد کی خلاف ورزی اور دھوکہ دہی شامل ہیں۔

نیتن یاہو نے بدعنوانی سمیت تینوں الزامات کو غلط قرار دیا ہے۔ فرد جرم کے باوجود قانونی طور پر ان پر لازم نہیں کہ وہ مستعفی ہو جائیں۔

یاد رہے کہ نیتن یاہو 2009 سے بر سراقتدار چلے آ رہے ہیں۔

XS
SM
MD
LG