رسائی کے لنکس

اٹلی جہاز حادثہ، لاپتہ مسافروں کی تلاش دوبارہ شروع


اٹلی جہاز حادثہ، لاپتہ مسافروں کی تلاش دوبارہ شروع
اٹلی جہاز حادثہ، لاپتہ مسافروں کی تلاش دوبارہ شروع

حکام کا کہناہے کہ ایک لاکھ 14 ہزار ٹن وزنی جہاز آدھا ڈوبا ہوا ہے لیکن اس کی سطح اتنی متوازن ہوگئی ہے کہ بالائی حصوں میں مسافروں کی تلاش کا کام انجام دیا جاسکے

امدادی کارکنوں نے اٹلی کے ساحل کے نزیک حادثے کا شکار ہونے والے پرتعیش بحری جہاز کے 21 لاپتہ مسافروں کی تلاش کا دوبارہ آغاز کردیا ہے۔

اٹلی کے شمال مغربی ساحل کے نزدیک ایک ہفتہ قبل چٹان سے ٹکرانے کے بعد ایک جانب کو خطرناک حد تک جھک جانے والے 'کوسٹا کنکورڈیا' میں جاری امدادی سرگرمیوں کو جمعے کی صبح طوفانی موسم کے باعث معطل کردیا گیا تھا۔

حکام کا کہناہے کہ ایک لاکھ 14 ہزار ٹن وزنی جہاز آدھا ڈوبا ہوا ہے لیکن اس کی سطح اتنی متوازن ہوگئی ہے کہ بالائی حصوں میں مسافروں کی تلاش کا کام انجام دیا جاسکے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ناسازگارموسم کے باعث جہاز میں موجود ہزاروں ٹن ایندھن نکالنے کا کام بھی تاخیر کا شکار ہوسکتا ہے۔ حکام کے مطابق ایندھن کے ممکنہ اخراج کی صورت میں ٹسکن نامی اس علاقے میں ماحولیاتی المیہ جنم لے سکتا ہے۔

امریکی کمپنی 'کارنیوال کارپوریشن' کی ملکیت اس جہاز کی نچلی سطح جمعہ کو ایک پتھریلی چٹان سے ٹکرانے کے بعد انتہائی متاثر ہوئی تھی جس کے بعد یہ جہاز ایک جانب کو جھک گیا تھا۔

حادثے کے نتیجے میں اب تک 11 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوچکی ہے جب کہ اب بھی 21 افراد لاپتہ ہیں۔ پینتالیس کروڑ ڈالرزمالیت کے اس جہاز میں 4200 مسافر اور عملے کے افراد سوار تھے۔

XS
SM
MD
LG