رسائی کے لنکس

جان کیری جاسوسی سے متعلق انکشاف کی وضاحت کریں: اٹلی


اٹلی کے عہدیدار نے خبر رساں ایجنسی رائٹرز کو بتایا کہ کیری کی روم میں اٹلی کے وزیراعظم اینریکولٹا سے ملاقات میں ممکنہ جاسوسی کی خبروں کی تصدیق سے متعلق سوالات اٹھائے گئے۔

امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ اس بات کا جائزہ لیا جائے گا کہ آیا اٹلی کے ٹیلی مواصلات کے نظام میں امریکی خفیہ اداروں کی طرف سے غیر قانونی مداخلت کی گئی یا نہیں۔

اٹلی کے عہدیدار نے خبر رساں ایجنسی رائٹرز کو بتایا کہ کیری کی روم میں اٹلی کے وزیر اعظم اینریکو لہٹا سے ملاقات میں ممکنہ جاسوسی کی خبروں کی تصدیق سے متعلق سوالات اٹھائے گئے۔

یہ معاملہ امریکی نیشنل سکیورٹی ایجنسی کے سابق ملازم ایڈورڈ اسنوڈن کی طرف سے افشاں کی گئی معلومات کے بعد سامنے آیا ہے۔

ملاقات کے بعد وزیر اعظم کے دفتر کے ذرائع کا کہنا تھا کہ ’’ہمیں یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ یہ معاملہ امریکی انتظامیہ کے زیر غور ہے۔‘‘

امریکی حکام نے بتایا کہ ملاقات میں مسٹر کیری نے خفیہ معلومات حاصل کرنے سے متعلق رپورٹوں کے بارے میں اٹلی کے وزیر اعظم سے ’’مختصراً‘‘ بات چیت کی۔

’’وزیرخارجہ کیری نے بڑے واضح انداز میں بتایا کہ امریکہ کا مقصد سلامتی اور لوگوں کی پرائیویسی کے تحفظ میں توازن قائم کرنا ہے اور اٹلی سمیت دیگر اتحادیوں سے قریبی تبادلہ خیال کے ساتھ یہ کام جاری رہے گا۔‘‘
XS
SM
MD
LG