رسائی کے لنکس

پولیو کے ٹیکوں کی مہم اور عمائدین و تحریک طالبان کے مطالبے


’ ہم قبائلی علاقہ جات کے عمائدین سے رابطے میں ہیں، لیکن، خاص طور پر ڈرون حملوں کا معاملہ ہمارے اختیار سے باہر ہے‘

وفاقی حکومت کی مشیرشہناز وزیر علی کا کہنا ہے کہ حکومت قبائلی علاقہ جات کی انتظامیہ سے مل کر بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کی مہم کو کامیاب بنانے کی پوری پوری کوشش کررہی ہے۔ تاہم، اُن کا کہنا تھا کہ اِس ضمن میں ایک عرصے سے کئی طرح کے مسائل درپیش ہیں۔

اِس سلسلے میں اُنھوں نے مَلکوں اور قبائلی عمائدین، اور اب تحریک طالبان پاکستان کی طرف سے، مطالبوں کا ذکر کیا۔ اُنھوں نے بتایا کہ عمائدین کہتے ہیں کہ قبائلی علاقہ جات میں اُس وقت تک بچوں کو پولیو پلانے کے معاملے میں وفاق سے تعاون نہیں کیا جائے گا جب تک بجلی کی لوڈ شیڈنگ بند نہیں ہوتی، دوسری طرف اب تحریک طالبان پاکستان کا ایک بیان سامنے آیا ہے جس میں ڈرون حملے بند کرنے کے معاملے کو اِس سلسلے میں ایک شرط کےطور پر پیش کیا گیا ہے۔

لائحہ عمل بیان کرتے ہوئے، اتوار کو ’وائس آف امریکہ ‘سے گفتگو میں شہناز وزیر علی نے کہا کہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا معاملہ حل کرنے کی کوششیں جاری ہیں، جب کہ ڈرون حملوں سے متعلق حکومت پاکستان کا مؤقف واضح ہے۔

اُن کے بقول، ہم قبائلی علاقہ جات کے عمائدین سے رابطے میں ہیں، لیکن، خاص طور پر ڈرون حملوں کا معاملہ ہمارے اختیار سے باہر ہے۔

تفصیل کے لیے آڈیو رپورٹ سنیئے:

XS
SM
MD
LG