پاکستان ٹیلی ویژن کے مایہ ناز فنکار جمیل فخری جمعرات کی شام انتقال کرگئے۔ وہ 31 مئی سے کومہ میں تھے۔ انہیں ہائی بلڈ پریشر، ذیابیطیس اور دل کا عارضہ لاحق تھا جبکہ انہیں دومرتبہ فالج کا حملہ بھی ہوچکا تھا جس میں ان کے دماغ کی شیریان پھٹ گئی تھی۔ انہیں سانس لینے میں بھی تکلیف کا سامنا تھا ۔ انہیں وینٹرلیٹر پر رکھا گیا تھا ۔ وہ لاہور کے میو اسپتال میں زیر علاج تھے۔
جمیل فخری کے خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ اپنے بیٹے علی ایاز فخری کی اچانک موت سے نڈھال ہوگئے تھے ۔ علی ایاز کو گزشتہ سال دسمبر میں امریکہ میں نامعلوم افراد نے قتل کردیا تھا۔
جمیل فخری کو پی ٹی وی کے مشہور ڈرامہ سیریل 'اندھیرا اجالا 'میں جعفر حسین کا کردار ادا کرنے پر بے انتہا شہرت ملی تھی ۔وہ ٹی وی کے علاوہ اسٹیج کے بھی اداکار تھے۔ انہوں نے پنجابی اور اردو دنوں زبانوں میں اپنا فن دکھایا۔ ’بھابی دییاں چوڑیاں‘، ’بیگم ڈش انٹینا‘، ’یہ کیسے ہوا‘ اور’ دیوانگی‘ میں ان کی اداکاری ہمیشہ ان کی یاد دلاتی رہے گی۔
یہ بھی پڑھیے
مقبول ترین
1