رسائی کے لنکس

برطانیہ: نامکمل قلمی ناول کا مسودہ 16 لاکھ ڈالر میں نیلام

برطانیہ: نامکمل قلمی ناول کا مسودہ 16 لاکھ ڈالر میں نیلام
برطانیہ: نامکمل قلمی ناول کا مسودہ 16 لاکھ ڈالر میں نیلام

جمعرات کے روز لندن کے نیلام گھر سوتھ بیز آکشن ہاؤس میں ایک برطانوی ناول نگار جین آسٹن کے ہاتھ سے تحریر کردہ نامکمل ناول کا مسودہ 16 لاکھ ڈالر میں فروخت ہوا۔ اتنی زیادہ قیمت پر کسی مسودے کی فروخت کا یہ ایک غیر معمولی واقعہ ہے۔

نامکمل ناول ’واٹسنس ‘ کے مسودے کے بارے میں خیال ہے کہ وہ غالباً اس وقت موجود آسٹن کا اولین تحریری مسودہ ہے ۔ یہ ناول ان کے پہلے ناول ’’‘Sense and Sensibility ‘‘ کی اشاعت سے قبل غالباً 1804 ء کے لگ بھگ لکھا گیاتھا۔

برطانیہ: نامکمل قلمی ناول کا مسودہ 16 لاکھ ڈالر میں نیلام
برطانیہ: نامکمل قلمی ناول کا مسودہ 16 لاکھ ڈالر میں نیلام

شائع نہ ہوسکنے والے اس نامکمل ناول کی کہانی چار بہنوں پر مشتمل ایک خاندان کے گرد گھومتی ہے جو ایک بیمار بیوہ عورت کی بیٹیاں ہیں۔

68 صفحات پر مشتمل آسٹن کے ہاتھ سے لکھا جانے والا یہ مسودہ خوش خط ہےجس پر انہوں نے اپنے قلم سے کئی درستگیاں بھی کررکھی ہیں۔ تاہم ناول نامکمل ہے۔ اس ناول کے پہلے 12 صفحات آسٹن کے لواحقین نے پہلی جنگ عظیم کے دوران ریڈکراس کے لیے چندہ جمع کرنے کی مہم کے دوران بیچ دیے تھے۔ مذکورہ صفحات اس وقت نیویارک کی پیئرپانٹ مارگن لائبریری میں محفوظ ہیں۔

ناول کے مسودے کے بارے میں قیاس کیا جارہاتھا کہ وہ تین لاکھ 20 ہزار سے تقریباً پانچ لاکھ ڈالر تک میں فروخت ہوجائے گا، لیکن تمام اندازے غلط ثابت ہوئے اور اس کی قیمت 16 لاکھ ڈالر لگی۔

برطانوی ادیب آسٹن کے کل چھ ناول شائع ہوئے تھے۔ ان کا انتقال 41 سال کی عمر میں 1817ء میں ہوا۔

XS
SM
MD
LG