کراچی —
پاپ آئیکون مائیکل جیکسن کی بہن اور پاپ گلوکارہ جینٹ جیکسن نے دوبئی کے ایک شاپنگ مال سے عربی برقع یعنی ’عبایا‘ خریدا ہے اور ہو سکتا ہے کہ آئندہ کچھ دنوں بعد آپ یہ خبر بھی پڑھیں کہ انہوں نے باقاعدہ عبایا یا برقع اوڑھنا شروع کردیا ہے۔
دبئی سے جاری ’عربین بزنس‘ نامی رسالے کی ایک رپورٹ کے مطابق جینٹ نے گزشتہ ہفتے دوبئی کے جمیرا بیچ روڈ پر واقع مشہور و معروف شاپنگ سینٹر ولیج مال سے عربی برقع ’عبایا‘ خریدا ہے۔ شاپنگ سینٹر میں موجود لوگوں کو یہ دیکھ کر خوشگوار حیرت کا جھٹکا لگا۔ رپورٹ کے مطابق واقعہ 29 اگست کی شام کا ہے جب جینٹ نے عبایا فروخت کرنے والی ایک مشہور بوتیک ’توشی‘ میں خریداری کی۔
رواں برس فروری میں جینٹ نے دنیا بھر کے میڈیا میں یہ اعلان کرکے ہلچل مچا دی تھی کہ وہ قطر کے بزنس ٹائیکون وسام المانا سے شادی کررہی ہیں۔ کسی نے اس شادی پر خوشی کا اظہار کیا تو کسی نے تعجب کا اور کچھ کا یہ بھی خیال تھا کہ شاید یہ شادی زیادہ دیر نہ چل پائے۔ لیکن یہ شادی نہ صرف چل رہی ہے بلکہ جینٹ کو عبایا کی خریداری کرتا دیکھ کر یوں لگتا ہے کہ جیسے جینٹ جیکسن اپنے موجودہ لائف اسٹائل کو مکمل طور پر اپنانے کی بھرپور کوششیں کر رہی ہیں۔
فروری میں جینٹ جیکسن نے اپنی شادی سے متعلق یہ اعلان کیا تھا کہ انہوں نے اپنے تین سال پرانے دوست وسام المانا سے ایک سادہ تقریب میں شادی کر لی ہے۔ 46سالہ جینٹ جیکسن اور 37 سالہ کروڑ پتی وسام المانا کی ملاقات 2010 میں ارمانی ہوٹل کے افتتاح کے موقع پر ہوئی تھی۔
شادی ہونے کے بعد بھی جینٹ جیکسن کے بارے میں اڑنے والی افواہیں جاری رہیں اور کہا گیا کہ یہ جوڑا شادی کی خوشی میں ایک شاندار تقریب قطر میں المانا کے گھر پر منقعد کرے گا جس میں دنیا بھر کے سیلبریٹیز شریک ہوں گے۔ لیکن ایک بارپھر یہ افواہیں، افواہیں ہی ثابت ہوئیں کیونکہ جینٹ اور المانا نے ان خبروں کی تردید کردی۔
ان کا کہنا تھا ”ہم نے شادی میں ملنے والے گفٹ بچوں کی فلاحی تنظیموں کو دے دئیے ہیں ۔ ہم امید کرتے ہیں کہ ہماری پرائیویسی کا احترام کیا جائے گااور اس خوشی کو بھرپور انداز میں منانے کے لئے ہمیں تنہا چھوڑ دیا جائے گا۔“