رسائی کے لنکس

جاپان: چاقو سے حملے میں 19 افراد ہلاک


روزنامہ ’اساہی شمبون‘ نے پولیس کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ مشتبہ حملہ آور نے کہا ہے کہ’’میں اِس دنیا سے معذوروں کی جان چھڑانا چاہتا ہوں‘‘

جاپان میں اہل کاروں کا کہنا ہے کہ ایک حملہ آور نے منگل کو ٹوکیو کے مغرب میں ساگامی ہارا کے علاقے میں واقع معذوروں کے مرکز پر چاقو سے وار کر کے کم از کم 19 افراد کو ہلاک کر دیا، جب کہ کم از کم 20 افراد زخمی ہوئے۔

جاپان کے قومی نشریاتی ادارے ’این ایچ کے‘ نے 26 برس کے مشتبہ شخص کو تنصیب کا ایک سابقہ ملازم بتایا ہے۔

جاپان کے دیگر ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ ’سکوئی یامایوری گارڈن‘ میں واقع اس مرکز کے عملے نے منگل کو صبح 2:30 منٹ پر پولیس کو ٹیلی فون کر کے اطلاع دی کہ ایک چاقو بردار شخص تنصیب کے اندر گھس آیا ہے۔

حملے کا محرک واضح نہیں۔ تاہم روزنامہ ’اساہی شمبون‘ نے پولیس کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ مشتبہ حملہ آور نے کہا ہے کہ’’میں اِس دنیا سے معذوروں کی جان چھڑانا چاہتا ہوں‘‘۔

XS
SM
MD
LG