رسائی کے لنکس

جاپان میں ہلاکتوں کی تعداد 6,400 سے زائد، پولیس


جاپان میں ہلاکتوں کی تعداد 6,400 سے زائد، پولیس
جاپان میں ہلاکتوں کی تعداد 6,400 سے زائد، پولیس

جاپانی پولیس نے کہا ہے کہ ملک میں زلزلے اور سونامی کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 6,400 سے تجاوز کر گئی ہے۔

امدادی کارکن ہزاروں لاپتا افراد کی تلاش کر رہے ہیں جب کہ متاثرہ سڑکوں کی بحالی کا کام بھی جاری ہے۔

مختلف ممالک نے اپنے باشندوں کو جاپان سے نکالنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے انڈر سیکرٹری آف سٹیٹ پیٹرک کینیڈی کے مطابق جاپان سے لگ بھگ 100 امریکیوں کو لے کر پہلی پرواز جمعرات کو تائیوان پہنچی تھی۔ ان افراد میں اکثریت امریکی حکام کے اہل خانہ کی تھی۔ ایک اور پرواز جمعہ کو روانہ ہو گی۔

جاپان میں ہلاکتوں کی تعداد 6,400 سے زائد، پولیس
جاپان میں ہلاکتوں کی تعداد 6,400 سے زائد، پولیس

محکمہ خارجہ نے جاپان میں امریکی باشندوں کو انخلا کے احکامات جاری نہیں کیے ہیں لیکن ملک چھوڑنے کے خواہش مند افراد کو سفری سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔

امریکہ نے اپنے باشندوں کو متنبہ کیا ہے کہ وہ نقصان رسیدہ فوکوشیما ڈائی چی جوہری بجلی گھر سے کم از کم 80 کلومیٹر دور رہیں۔
برطانیہ، چین اور فرانس بھی اپنے باشندوں کو جاپان سے نکالنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔

دریں اثنا ایندھن کی کمی، بجلی کی بندش اور شدید سرد موسم کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے، جس کی وجہ سے ممکنہ طور پر زندہ بچ جانے والے افراد کو تلاش کرنے کی امید کم ہو گئی ہے۔

جاپان کے شمال مشرقی حصے میں تین لاکھ سے زائد متاثرین کے لیے قائم پناہ گاہوں میں حالات بگڑ رہے ہیں۔ جاپانی ریڈ کراس کے مطابق ان پناہ گاہوں سمیت ہسپتالوں میں ادویات اور دیگر اشیا ختم ہو رہی ہیں۔

XS
SM
MD
LG