رسائی کے لنکس

جاپان: 49 ارب ڈالر مالیت کا تعمیر نو کا منصوبہ


جاپان: 49 ارب ڈالر مالیت کا تعمیر نو کا منصوبہ
جاپان: 49 ارب ڈالر مالیت کا تعمیر نو کا منصوبہ

جاپان کی کابینہ نے جمعہ کو گذشتہ ماہ آنے والے تباہ کن زلزلے اور سونامی کے بعد تعمیر نو کے لیے 49 ارب ڈالر کے اضافی بجٹ کی منظوری دی ہے۔

وزیر اعظم ناؤ تو کان کی حکومت اس منصوبے کو حتمی منظوری کے لیے آئندہ جمعرات کو پارلیمان میں پیش کرے گی اور توقع کی جا رہی ہے کہ 2 مئی تک اسے قانون کی حیثیت حاصل ہو جائے گی۔

مزید برآں جمعہ سے نقصان رسیدہ فوکوشیما جوہری بجلی گھر کے گرد 20 کلومیٹر کے علاقے میں داخلے پر پابندی کا اطلاق ہو گیا ہے۔

اس پابندی کی خلاف ورزی کرنے والے شخص کو ایک ماہ قید اور ایک ہزار دو سو ڈالر جرمانے کی سزا سنائی جا سکتی ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ یہ اقدام علاقے کے لگ بھگ 70 ہزار رہائشیوں کی صحت اور حفاظت کے لیے ناگزیر تھا۔

سونامی نے اس ایٹمی تنصیب کو شدید متاثر کیا تھا جس کے بعد اس سے خطرناک تابکاری کا اخراج شروع ہو گیا تھا۔

گیارہ مارچ کو رونما ہونے والے سانحے کی وجہ سے شہری یہ علاقہ چھوڑ گئے تھے لیکن حالیہ دنوں میں سرکاری انتباہ کے باوجود اُن کی واپسی جاری تھی۔

جاپان: 49 ارب ڈالر مالیت کا تعمیر نو کا منصوبہ
جاپان: 49 ارب ڈالر مالیت کا تعمیر نو کا منصوبہ

رہائشیوں کو رعایت دینے کے لیے حکومت نے علاقے میں آباد ہر خاندان کے ایک فرد کو حفاظتی اقدامات کی موجودگی میں ممنوعہ علاقے کا دورہ کرانے کا اعلان کیا ہے۔

XS
SM
MD
LG