رسائی کے لنکس

جاپان میں زلزلوں کے خطرے


جاپان میں زلزلوں کے خطرے
جاپان میں زلزلوں کے خطرے

جاپان کے سائنس دانوں کا کہناہے کہ پچھلے سال کے تباہ کن زلزلے نے اس خطرے میں اضافہ کردیا ہے کہ حکومت کی پیش گوئی سے پہلے ہی شمال مشرقی شہر ٹوکیو کو بڑے پیمانے کے زلزلے کا سامنا ہوسکتا ہے۔

ٹوکیو یونیورسٹی میں قائم زلزلوں سے متعلق مرکز نے پیر کے روز کہا کہ 98فی صد تک یہ امکان موجود ہے کہ اگلے 30 برسوں کے دوران دارالحکومت 7 درجے کے طاقت ور زلزلے کا نشانہ بن سکتا ہے۔

مرکز کا کہناہے کہ 70 فی صد تک یہ امکان موجود ہے کہ یہ طاقت ور زلزلہ 2016ء تک ہی آجائے۔

سرکاری عہدے داروں نے یہ پیش گوئی کی تھی کہ 70 فی صد یہ امکان میں موجود ہے کہ اگلے تین عشروں میں ٹوکیو کو ایک طاقت ور زلزلے کا سامنا کرنا پڑے۔

پیر کے روز منظر عام پر آنے والے اعدادوشمار یہ ظاہر کرتے ہیں کہ زلزلے اور سونامی سے شدید طورپر متاثر ہونے والے فوکوشیما جوہری بجلی گھر ایک اور طاقت ور زلزلے کی زد میں آسکتا ہے۔

زلزلہ پیما ماہرین کا کہناہے کہ فوکو شیما کے ساحلی علاقے میں 5.1 قوت کے زلزلے سے سونامی پیدا نہیں ہوا۔

ٹوکیوالیکٹرک پاور کمپنی کا کہناہے کہ تازہ زلزلے سے فوکوشمیا نیوکلیئر پاور پلانٹ کو نیا کوئی نقصان نہیں پہنچا، جہاں گذشتہ سال مارچ میں تباہ کن زلزلے اور سونامی کے بعد تین جوہری پلانٹ پگھل گئے تھے۔

XS
SM
MD
LG