رسائی کے لنکس

جاپان میں 6.4 کی شدت کا طاقتور زلزلہ


جاپان کے فوکو شیما جوہری بجلی گھر کا ایک منظر
جاپان کے فوکو شیما جوہری بجلی گھر کا ایک منظر

اس سال 11 مارچ کو اسی علاقے میں زلزلے اور اس کے نتیجے میں سونامی سے 20 ہزار سے زیادہ افراد ہلاک یا لاپتا ہوگئے تھے۔

جاپان کے شمال مشرقی علاقے میں اتوار کی صبح ایک طاقت ور زلزلہ آیا ، جس کی شدت زلزلہ پیما آلے پر 6.4 تھی۔

یہ وہی علاقہ ہے جہاں اس سال مارچ میں 9.0 قوت کا طاقت ور زلزلے کے بعد سونامی سے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلی تھی۔

امریکہ کے جیالوجیکل سروے نے کہاہے کہ زلزلے کا مرکز جاپان کے ساحلی علاقے کے قریب واقع جزیرے ہونشو کے پاس بحرالکاہل کی تہہ میں 43 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔

یہ علاقہ ٹوکیو کے شمال مشرق میں تقریباً 185 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔

زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی اور نہ ہی سونامی کی کوئی وارننگ جاری کی گئی ہے۔

اس سال 11 مارچ کو اسی علاقے میں زلزلے اور اس کے نتیجے میں سونامی سے 20 ہزار سے زیادہ افراد ہلاک یا لاپتا ہوگئے تھے۔ جب کہ سونامی سے ہونے والی تباہی کے بعد فوکوشیما جوہری بجلی گھر سے تابکاری کے اخراج کے نتیجے میں مزید 80 ہزار افراد کو علاقے سے نکلنے پر مجبور ہونا پڑاتھا۔

XS
SM
MD
LG