رسائی کے لنکس

جاپان، شمالی کوریا ریڈ کراس اہل کاروں کی ملاقات


عہدے داروں کا کہنا ہے کہ شینگ یانگ میں ہونے والی اس بات چیت میں اُن جاپانی فوجیوں کی لاشوں کی باقیات کی واپسی کا امکان پیدا ہوگیا ہے، جو دوسری عالمی جنگ کے خاتمے پر شمالی کوریا میں ہلاک ہوئے تھے

جاپان اور شمالی کوریا میں تعینات ریڈ کراس کے اہل کاروں نے پیر کے روز چین میں ایک غیر رسمی ملاقات کی، جس کےنتیجے میں, باہمی مذاکرات کے بحال ہونے کی امید پیدا ہوئی ہے۔

عہدے داروں کا کہنا ہے کہ شینگ یانگ میں ہونے والی اس بات چیت میں اُن جاپانی فوجیوں کی لاشوں کی باقیات کی واپسی کا امکان پیدا ہوگیا ہے، جو دوسری عالمی جنگ کے خاتمے پر شمالی کوریا میں ہلاک ہوئے تھے۔

ریڈ کراس کے اہل کاروں کے درمیان پیر کو ہونے والی اِس بات چیت کو وسیع تر مذاکرات کی طرف ایک پیش قدمی کے طور پر دیکھا جارہا ہے، جِن میں اُن جاپانی شہریوں کے بارے میں گفتگو شامل ہو سکتی ہے، جو 1970ء اور 1980ء کی دہائیوں کے دوران شمالی کوریا نے اغوا کیے تھے۔

دونوں ملکوں کے آپس میں سفارتی تعلقات نہیں ہیں، اور نومبر 2012ء کے بعد سے باضابطہ حکومتی سطح کی بات چیت نہیں ہو پائی، جِن سے قبل، اُس قوت ریڈ کراس کی اِسی نوعیت کی ملاقاتیں ہوئی تھیں۔
XS
SM
MD
LG