رسائی کے لنکس

جاپان: ’محفوظ جوہری مستقبل‘ کا وعدہ


متاثرہ فوکوشیما جوہری بجلی گھر
متاثرہ فوکوشیما جوہری بجلی گھر

جاپان میں رواں سال کے اوائل میں زلزلے اور سونامی کے باعث فوکوشیما جوہری بجلی گھر متاثر ہونے سے پیدا ہونے والی صورت حال کے تناظر میں ملک کے اعلیٰ عہدیدار نے ’’محفوظ جوہری مستقبل‘‘ کا وعدہ کیا ہے۔

یہ عہد پیر کو گوشی ہوسونو نے کیا جو فوکوشیما کی صورت حال سے نمٹنے کے لیے حکومت کی طرف متعین کردہ وزیر تھے۔ اُنھوں نے کہا کہ ملک میں اس بات پر اتفاق رائے پایا جاتا ہے کہ جوہری توانائی پر انحصار کو کم کیا جائے لیکن یہ کیسے ہو گا اس پر ابھی مباحثہ ہونا باقی ہے۔

ہوسونو نے یہ بیان ویانا میں بین الاقوامی اٹامک انرجی ایجنسی کے ایک اجلاس میں دیا۔

جاپان میں ہزاروں مظاہرین نے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ جوہری توانائی کا استعمال بند کر دے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ 20 ہزار افراد نے اس مارچ میں حصہ لیا جو فوکوشمیا حادثے کے بعد ملک میں سب سے بڑا مظاہرہ تھا۔ مظاہرے کا انعقاد کرنے والوں کا کہنا ہے کہ اس میں شریک افراد کی تعداد کہیں زیادہ تھی۔

وزیر اعظم یوشی کو نوڈا اور ان سے قبل وزارت عظمیٰ کے عہدے پر فائض ناؤتو کان دونوں نے کہا کہ وہ مرحلہ وار جوہری توانائی پر انحصار کم کرنا چاہتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG