جاپان نے اپنی آبادی کے متعلق نئے اعدادوشمار جاری کیے ہیں جن کے مطابق اس وقت ملک کی آبادی 12 کروڑ 80 لاکھ ہے، جس میں 2060ء تک ایک تہائی کی کمی ہوسکتی ہے۔
عہدے داروں کا کہناہے کہ جاپان میں عمر کی طوالت میں مسلسل اضافہ ہورہاہے جب کہ شرح پیدائش میں کمی دیکھی جارہی ہے۔
تازہ ترین رپورٹ میں پیش گوئی کی گئی ہے کہ 2060ء میں ملک کی آبادی کا 40 فی صد ایسے نفوس پر مشتمل ہوگا جن کی عمریں 65 سال سے زیادہ ہوں گی۔
آبادی سے متعلق تازہ اعداد وشمار پیر کے روز جاپان کی صحت او رسماجی بھلائی کی وزارت نے جاری کیے۔