جاپان میں بدھ کو شمال مشرقی علاقے میں 7.2 شدت کا زلزلہ آیا جس کے بعد سونامی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز جاپان کے شمالی ہانشو جزیرے سے دو سو کلومیٹر دور تھا اور اس کی گہرائی زیر زمین دس کلومیٹر تھی۔
زلزلہ مرکز سے تقریباً430کلومیٹر دور دارالحکومت ٹوکیو میں بھی شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے عمارتیں لرز اٹھیں لیکن کسی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔
حکام نے سونامی وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ شمال مشرقی ساحل پر نصف میٹر تک بلند لہریں اٹھ سکتی ہیں۔