دنیا کے مختلف حصوں میں گرمی کی لہر جاری ہے۔ شدید گرم موسم سے نہ صرف انسان بلکہ جانور بھی متاثر ہو رہے ہیں۔ جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں ملبوسات بنانے والی ایک کمپنی اور جانوروں کے ڈاکٹرز کی ٹیم نے پالتو جانوروں کے لیے ایسا لباس تیار کیا ہے جس میں ٹھنڈی ہوا کے لیے پنکھا لگایا گیا ہے۔