رسائی کے لنکس

2020ء اولمپکس کی میزبانی جاپان کے سپرد


2020ء کے اولمپکس گیمز کے لیے ٹوکیو، استنبول اور میڈرڈ مد ِ مقابل تھے۔ تینوں شہروں میں ممکنہ خطرات کے پیش ِ نظر اولمپکس کی میزبانی کا اہل کس شہر کو قرار دیا جائے، بظاہر مشکل دکھائی دے رہا تھا۔

2020ء میں اولمپکس کی میزبانی کا شرف جاپان حاصل کرے گا۔ اس سے قبل جاپان نے اولمپکس کی میزبانی کا اعزاز 1964ء میں حاصل کیا تھا۔

ارجنٹائن کے دارالحکومت میں انٹرنیشنل اولمپکس کی جانب سے ہونے والی ووٹنگ میں سپین پہلے ہی مرحلے میں باہر ہو گیا جبکہ اگلے مرحلے میں ترکی بھی 2020ء میں اولمپکس کی میزبانی کی دوڑ سے نکل گیا۔

2020ء کے اولمپکس گیمز کے لیے ٹوکیو، استنبول اور میڈرڈ مد ِ مقابل تھے۔ تینوں شہروں میں ممکنہ خطرات کے پیش ِ نظر اولمپکس کی میزبانی کا اہل کس شہر کو قرار دیا جائے، بظاہر مشکل فیصلہ دکھائی دے رہا تھا۔

ترکی کے پڑوسی ملک شام میں جاری خانہ جنگی کے ممکنہ اثرات جبکہ معاشی مشکلات کے شکار سپین کو اولمپکس گیمز کی میزبانی کے حوالے سے خدشات کے باعث میزبانی کا اہل نہیں قرار دیا جا سکا۔

دوسری طرف جاپان میں فوکوشیما میں جوہری پلانٹ کے تباہ ہونے کے باعث ٹوکیو کو بھی 2020ء کے لیے اولمپکس گیمز کی میزبانی سونپنے کے خدشات موجود تھے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ جاپان کے لیے اولمپکس گیمز کی میزبانی ایک بہت بڑا اور سود مند موقع ثابت ہو سکتا ہے کیونکہ اولمپکس گیمز کی میزبانی کرنے والے ملک میں نہ صرف سیاحت کو فروغ ملتا ہے بلکہ عالمی سطح پر اپنی جگہ بنانے کا موقع بھی ملتا ہے۔
XS
SM
MD
LG