اسلام آباد —
پاکستان کے سرکاری میڈیا کے مطابق امریکہ کے وزیر خارجہ جان کیری بدھ کو تین روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ رہے ہیں جہاں وہ پاکستانی رہنماؤں سےملاقاتوں میں دوطرفہ اُمور کے علاوہ علاقائی صورت حال پر بھی بات چیت کریں گے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان اعزاز احمد چوہدری نے وائس آف امریکہ سے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ پاکستان میں حالیہ انتخابات کے بعد نئی حکومت کے اقتدار سنبھالنے کے بعد یہ کسی بھی اعلٰی امریکی عہدیدار کا پہلا دورہ ہے۔
اُنھوں نے کہا کہ جان کیری کی جمعرات کو پاکستانی حکام سے ملاقاتیں طے ہیں، تاہم اعزاز احمد چوہدری نے اس کی مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔
’’یہ ایک ایسا موقع ہو گا، جس میں ان دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو دیکھا جا سکے کہ انھیں کس طرح آگے بڑھایا جا ئے۔‘‘
وزیر خارجہ جان کیری اپنے قیام کے دوران صدر آصف علی زرداری، وزیراعظم نواز شریف اور اُن کے مشیر برائے اُمور خارجہ سرتاج عزیز سے بھی ملاقات کریں گے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان اعزاز احمد چوہدری نے بتایا کہ اس دورے کے دوران دونوں ملک طویل المدت شراکت داری کے پاک امریکہ اسٹریٹیجک مذاکرات کی بحالی اور مختلف شعبوں بشمول توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے سے متعلق اُمور پر بات چیت کریں گے۔
’’دونوں ملکوں کے درمیان ایک اسٹریٹیجک ڈائیلاگ چل رہا تھا، جو کچھ سست روی کا شکار تھا، یہ موقع ہو گا کہ اس اسٹریٹیجک ڈائیلاگ کو آگے بڑھایا جا سکے۔‘‘
توقع ہے کہ امریکی وزیر خارجہ پاکستانی رہنماؤں سے ملاقاتوں میں افغانستان میں مصالحتی عمل اور طالبان سے براہ راست مذاکرات سمیت مجموعی علاقائی صورت حال پر بھی بات چیت کریں گے۔