رسائی کے لنکس

پاکستانی صحافیوں کا دورہٴ وی او اے، تکنیکی کام سے آگہی


واشنگٹن کے صحافیوں کے بین الااقوامی مرکز کے توسط سے دونوں ممالک کے صحافیوں کا یہ تبادلہ پروگرام 2011ء سے جاری ہے، جس کے تحت اب تک 214 پاکستانی صحافی امریکہ کا جب کہ 26 امریکی صحافی پاکستان کا دورہ کر چکے ہیں

صحافت کے شعبے میں امریکہ پاکستان پیشہ ورانہ شراکت داری پروگرام کے تحت، امریکہ کے دورے پر آئے ہوئے پاکستانی صحافیوں کے ایک 16 رکنی وفد نے جمعرات کو ’وائس اف امریکہ‘ کا دورہ کیا، اور ادارے کے کام کے طریقہٴکار کے بارے میں آگاہی حاصل کی۔

واشنگٹن کے صحافیوں کے بین الااقوامی مرکز کے توسط سے دونوں ممالک کے صحافیوں کا یہ تبادلہ پروگرام 2011ء سے جاری ہے، جس کے دوران اب تک 214 پاکستانی صحافی امریکہ جب کہ 26 امریکی صحافی پاکستان کا دورہ کرچکے ہیں۔

پروگرام کے تحت امریکہ کے دورے پر آنے والے ان صحافیوں کو اہم امریکی اداروں کا دورہ کرانے کے علاوہ تین ہفتوں کے لئے مختلف شہروں میں مقامی اخباری اداروں میں تعینات کیا جاتا ہے، جہاں وہ ان اداروں کے مقامی امریکی صحافیوں کے ساتھ کام کا تجربہ حاصل کرتے ہیں۔

پروگرام میں شریک صحافیوں کی مقامی اخباری اداروں میں تعیناتی کے دوران عموما میزبانی اِسی ادارے کا کوئی نہ کوئی اسٹاف کرتا ہے۔ اس طرح، انھیں مقامی ثقافت سے متعارف ہونے اور ایک دوسرے کو سمجھنے کا موقع بھی میسر آتا ہے۔

وائس آف امریکہ کے دورے میں، اردو سروس کے سربراہ، فیض رحمٰن نے ان صحافیوں کا خیر مقدم کیا اور انھیں ادارے کی تاریخ اور کام کے طریقہ کار سے آگاہ کیا؛ اور ان کے سوالوں کے جواب دئے۔

بعد میں، دورے میں شامل پاکستانی صحافیوں نے ’وائس آف امریکہ‘ کو بتایا کہ انھوں نے تین ہفتوں میں صحافت کے جدید اصولوں کے تحت کام کا تجربہ حاصل کیا ہے، جس کا فائدہ انھیں پاکستانی صحافت میں پہنچےگا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پارٹنرشپ پروگرام سے پاکستانی صحافیوں کو دنیا کے جدید ترین اداروں میں کام کا موقع ملا۔ یہ تجربہ پاکستانی صحافت کے لئے مفید ہو سکتا ہے۔

XS
SM
MD
LG