رسائی کے لنکس

ایم ٹی وی یورپ میوزک ایوارڈز کا میلہ جسٹن بیبر کے نام


ایم ٹی وی میوزک ایوارڈز کی رنگوں بھری، سریلی شام بہترین گلوکار سمیت پانچ ایوارڈز جیت کر اپنے نام کرلی۔ رائنا نے بہترین گلوکارہ کا ایواوڈ جیتا، جبکہ بہترین پوپ کے ایوارڈ کا حقدار ون ڈائرکشن بینڈ کو قرار دیا گیا۔ نکی مناج نے بہترین ہپ ہوپ گلوکارہ کا ایوارڈ جیتا۔

نوجوان نسل کے مقبول پوپ سنگر جسٹن بیبر نے اٹلی کے شہر میلان میں سجنے والی ایم ٹی وی میوزک ایوارڈز کی رنگوں بھری، سریلی شام بہترین گلوکار سمیت پانچ ایوارڈز جیت کر اپنے نام کر لی۔

برطانوی خبر رساں ایجنسی، رائٹرز کے مطابق رائنا نے بہترین گلوکارہ کا ایواوڈ جیتا جبکہ بہترین پوپ کے ایوارڈ کا حقدار ون ڈائرکشن بینڈ کو قراردیا گیا۔ نکی مناج نے بہترین ہپ ہوپ گلوکارہ کا ایوارڈ جیتا۔

میکلی مور اور ریان لوئس کی ڈاوٴن ٹاوٴن کو سال کی بہترین وڈیو کا حقدار قرار دیا گیا۔

ٹیلر سوئفٹ کے گانے بیڈ بلڈ بہترین گانے کا ایم ٹی وی میوزک ایوارڈ جیتنے میں کامیاب رہا۔

سنہ 80 کے عشرے کے میوزک کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ڈورن کو پہلا ایم ٹی وی ویڈیو ویژنری ایوارڈ دیا گیا۔

تقریب میں گریمی ایوارڈ یافتہ فیرل ولیمز، جسٹن بیبر اور دیگر معروف سنگرز نے سر بکھیرے۔

تقریب کی میزبانی کے فرائض اداکارہ روبی روز اور برطانوی گلوکار ایڈ شیرن نے انجام دئیے۔ تقریب میں آتش بازی کا شاندار مظاہرہ بھی کیا گیا۔

XS
SM
MD
LG