رسائی کے لنکس

وعدہ کرتی ہوں میں تمام امریکیوں کی صدر ہوں گی، کاملا ہیرس کا پارٹی کنونشن سے خطاب


  • کاملا ہیرس ڈیموکریٹک پارٹی کے کنونشن کے آخری روز اسٹیج پر آئیں تو ہال ان کے نام کے نعروں سے گونج اٹھا۔
  • کاملا نے پارٹی کی طرف سے صدارتی نامزدگی باضابطہ طور پر قبول کر لی۔
  • کاملا ہیرس پہلی سیاہ فام خاتون اور پہلی ایشیائی ہیں جنہوں نے امریکہ کی ایک بڑی سیاسی جماعت کی صدارتی نامزدگی قبول کی ہے۔
  • ہماری قوم کے پاس بیش قیمت اور اہم موقع ہے کہ ہم ماضی کی تلخیوں، تقسیم اور بدگمانیوں کو بھلا کر آگے بڑھیں، کاملا ہیرس
  • حالیہ عرصے کے دوران میں جس مقام پر پہنچی ہوں اس کی توقع نہیں تھی لیکن میرے لیے یہ سفر نیا نہیں ہے، کاملا کا ڈیموکریٹک نیشنل کنونشن کے آخری روز خطاب
  • رواں برس پانچ نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں کاملا ہیرس کا مقابلہ ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ سے ہو گا۔

ویب ڈیسک _ امریکہ کی نائب صدر کاملا ہیرس نے جمعرات کو ڈیموکریٹک پارٹی کے نیشنل کنونشن کے دوران باضابطہ طور پر پارٹی کی طرف سے صدارتی نامزدگی قبول کر لی ہے۔

شکاگو میں چار روز تک جاری رہنے والے ڈیموکریٹک کنونشن کے آخری روز کاملا ہیرس اسٹیج پر آئیں تو ہال ان کے نام کے نعروں سے گونج اٹھا۔

اپنے خطاب میں کاملا نے کہا کہ ہماری قوم کے پاس بیش قیمت اور اہم موقع ہے کہ ہم ماضی کی تلخیوں، تقسیم اور بدگمانیوں کو بھلا کر آگے بڑھیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ آگے بڑھنے کا یہ موقع کسی ایک جماعت یا فرد کے لیے نہیں بلکہ بطور امریکیوں کے لیے اہم ہے۔

انہوں نے پارٹی کی جانب سے اپنی نامزدگی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ عرصے کے دوران میں جس مقام پر پہنچی ہوں اس کی توقع نہیں تھی لیکن میرے لیے یہ سفر نیا نہیں ہے۔

امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے حال ہی میں صدارتی دوڑ سے الگ ہوتے ہوئے کاملا ہیرس کو ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے صدر کے امیدوار بننے کی توثیق کی تھی۔

کاملا ہیرس پہلی سیاہ فام خاتون اور پہلی ایشیائی ہیں جنہوں نے امریکہ کی ایک بڑی سیاسی جماعت کی صدارتی نامزدگی قبول کی ہے۔ اگر وہ منتخب ہوتی ہیں تو امریکہ کی پہلی خاتون صدر ہوں گی۔

امریکی انتخابات: امریکی معیشت اور ٹرمپ اور ہیرس کی پالیسیاں
please wait

No media source currently available

0:00 0:03:18 0:00

رواں برس پانچ نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں کاملا ہیرس کا مقابلہ ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ سے ہو گا۔

جمعرات کو کاملا پارٹی کے نیشنل کنونشن میں آئیں تو انہوں نے خواتین ڈیلیگیٹس کی بڑی تعداد کو دیکھا، اس موقع پر ان کے کئی ڈیموکریٹک حامیوں نے سفید لباس زیب تن کیا ہوا تھا جو امریکہ میں خواتین کے ووٹ کے حق کے لیے 1920 کی تحریک کی علامت ہے۔

ڈیموکریٹک پارٹی کے نیشنل کنونشن کے آخری روز ہال لوگوں سے کھچا کھچ بھرا تھا اور نائب صدر کے امیدوار ٹم والز بھی پاپ اور کلاسک گانوں پر رقص کر رہے تھے۔

اداکارہ کیری واشنگٹن نے اسٹیج پر کاملا ہیرس کی دو پوتیوں کو متعارف کرایا اور حاضرین کو بتایا کہ ان کے نام کے درست تلفظ کی ادائیگی کس طرح کی جائے گی، جس پر ہال کے ایک طرف 'کوما' کی آواز گونجنے لگی جب کہ دوسری طرف سے 'لا' کی آواز بلند ہوئی۔

کاملا ہیرس کے والد کا تعلق جمیکا اور والدہ کا بھارت سے تھا۔ جمعرات کو انہوں نے لوگوں سے بھرے کنونشن ہال میں حاضرین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انہوں نے انتخابات میں ایک نئی جان ڈال دی ہے۔ کاملا ہیرس کے خطاب سے قبل نائب صدر کے لیے ان کی جانب سے منتخب کردہ امیدوار ٹم والز نے گزشتہ روز خطاب کیا تھا۔

امریکی انتخابات:
نائب صدر کے ڈیمو کریٹک
امیدوار ٹم والز کا خطاب
please wait

No media source currently available

0:00 0:03:18 0:00

ہیرس نے پیر کو کنونشن کے پہلے روز اپنی مختصر گفتگو میں صدر بائیڈن کا شکریہ ادا کیا تھا جس کے بعد منگل کو بھی انہوں نے گفتگو کی۔

جمعرات کو کاملا سے قبل ریاست مشی گن کے گورنر گریچن واٹمر، نارتھ کیرولائنا کے گورنر روئے کوپر، ایریزونا کے ڈیموکریٹ گیبی گفورڈز اور انسانی حقوق کے رہنما ال شارپٹن نے بھی خطاب کیا۔

کاملا ہیرس نے اپنے خطاب کے دوران ٹرمپ مخالف ری پبلکن سے اپیل کی کہ وہ پارٹی سے تعلق کو ایک طرف رکھتے ہوئے ٹرمپ کے مقابلے میں ان کی حمایت کریں۔ ٹرمپ نے 2020 کے انتخابات میں بائیڈن سے شکست کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا تھا اور انہوں نے چھ جنوری 2021 کو کیپٹل ہل پر دھاوے کی حوصلہ افزائی کی تھی۔

کاملا نے کہا کہ مجھے معلوم ہے کہ آج مختلف سیاسی نظریات رکھنے والے لوگ میرا خطاب سن رہے ہیں، میں آپ کو بتانا چاہتی ہوں اور وعدہ کرتی ہوں کہ میں تمام امریکیوں کی صدر ہوں گی اور میں امریکی اصولوں کے تحفظ، بنیادی حقوق، قانون کی بالادستی، شفاف انتخابات اور پرامن انتقالِ اقتدار کا وعدہ کرتی ہوں۔

کاملا ہیرس نے خطاب کے دوران ٹرمپ کا ذکر کرتے ہوئے ان کے مبینہ ارادے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ کیپٹل ہل پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں پر حملہ آوروں کو آزاد کر دیں گے، سیاسی مخالفین کو جیل میں ڈالیں گے اور فوج کو امریکی شہریوں کے خلاف استعمال کریں گے۔

انہوں نے کہا اگر ہم نے انہیں دوبارہ اقتدار میں آنے دیا تو سوچیں وہ کیا کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

کاملا ہیرس کے خطاب کے بعد نشریاتی ادارے 'فاکس نیوز' سے بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے اپنے ردِ عمل میں کہا کہ جن شکایات کا ذکر کاملا کر رہی ہیں انہوں نے انہیں حل کیوں نہیں کیا۔

ٹرمپ نے کہا کاملا نے چین سے متعلق کیوں کچھ نہیں کہا؟ انہوں نے جرائم اور خطرات پر بات کیوں نہیں کی؟

جب صدر بائیڈن جون میں ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ سے صدارتی مباحثے میں ناکام ہوئے تو ہیرس نے اس وقت تک ان کا بھرپور دفاع کیا جب تک انہوں نے خود کو انتخابی دوڑ سے الگ نہیں کر لیا تھا۔ بائیڈن کے تعاون کے بعد کاملا نے ڈیموکریٹک پارٹی کو جلد متحد کر دیا تھا اور صدارتی دوڑ کو دوبارہ منظم کیا تھا جس میں ٹرمپ کامیاب ہوتے دکھائی دے رہے تھے۔

ہیرس نے رواں ہفتے ہی ملواکی میں کہا تھا، "ہم جانتے ہیں کہ اس لمحے ہم کس چیز سے نمٹ رہے ہیں اور ہمیں یاد رکھنا چاہیے کہ کس طرح ہم سے پہلے ہماری نسلوں نے آزادی کے لیے لڑائی کی قیادت کی ہے۔ اب اس کا علم ہمارے ہاتھوں میں ہے۔"

فورم

XS
SM
MD
LG