پاکستان کے اقتصادی مرکز کراچی میں ایک روز قبل مبینہ خودکش بم دھماکے میں ہلاک ہونے والے پیپلز پارٹی کے دیرینہ کارکن اور صدر آصف علی زرداری کے چیف سکیورٹی افسر بلال شیخ کو جمعرات کو سپرد خاک کردیا گیا۔
پیپلز پارٹی نے بلال شیخ کی ہلاکت پر سندھ میں جمعرات کو سوگ کا اعلان کر رکھا ہے۔
نمازہ جنازہ میں پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ، صدر زرداری کے ترجمان سینیٹر فرحت اللہ بابر سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے متعدد رہنماؤں شریک ہوئے۔
اس موقع پر ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے عملی اقدامات کرنا ہوں گے اور سب کو مل کر ملک کی ترقی کے لیے کام کرنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ ’’دنیا بہت چھوٹی ہوچکی ہے اور دہشت گردوں کو تلاش کرنا مشکل نہیں رہا۔‘‘
بلال شیخ کو اس بدھ کی سہ پہر اس وقت بم حملے کا نشانہ بنایا گیا جب وہ گرو مندر کے علاقے میں پھل خریدنے کے لیے رکے۔
دھماکے میں بلال شیخ کا ڈرائیور اور ایک پھل فروش بھی ہلاک ہو گیا تھا۔
سندھ کے وزیراطلاعات شرجیل میمن نے صوبے میں یوم سوگ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس دوران کاروباری مراکز اور پبلک ٹرانسپورٹ کھلی رہے گی کیونکہ ان کے بقول یہ پرامن احتجاج ہے۔
بلال شیخ پیپلز پارٹی کے دیرینہ کارکن تھے اور ان کی ہلاکت پر صدر آصف علی زرداری نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔