رسائی کے لنکس

کراچی: فیکٹری میں دھماکا، دو ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان کے اقتصادی مرکز کراچی میں پیر کی دوپہر ایک فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے دو افراد ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق کورنگی کے علاقے میں آکسیجن کے سلنڈر بھرنے والی ایک فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے زور دار دھماکا ہوا جس سے عمارت کا چھت گر گئی۔

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق حادثے کے وقت دو سو سے زائد افراد فیکٹری میں کام کررہے تھے اور متعدد افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔

XS
SM
MD
LG