رسائی کے لنکس

کراچی: اکبر بگٹی کی پوتی فائرنگ سے ہلاک


کراچی: اکبر بگٹی کی پوتی فائرنگ سے ہلاک
کراچی: اکبر بگٹی کی پوتی فائرنگ سے ہلاک

کراچی میں نا معلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے رکن بلوچستان اسمبلی کی اہلیہ، بیٹی اور ڈرائیور کو ہلاک کردیا۔

یہ واقعہ پیر کو رات گئے کراچی کے علاقے کلفٹن میں پیش آیا۔

پولیس کے مطابق یہ افراد شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے کراچی آئے ہوئے تھے اور فائرنگ کا یہ واقعہ ’ٹارگٹڈ کلنگ‘ ہے اور اس کی وجہ ذاتی دشمنی بھی ہو سکتی ہے۔

رکن بلوچستان اسمبلی میر بختیار ڈومکی نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ’’حکومت نام کی کوئی چیز ہے ہی نہیں، پہلے ہم پر اور اب ہماری خواتین پر حملے ہو رہے ہیں۔‘‘

بختیار ڈومکی بلوچستان کے قوم پرست مقتول رہنما اکبر بگٹی کے نواسے ہیں جب کہ ان کی اہلیہ براہمداغ بگٹی کی ہمشیرہ بتائی جاتی ہیں۔

لاشوں کو تدفین کے لیے آبائی علاقے منتقل کیا جارہا ہے۔

XS
SM
MD
LG