رسائی کے لنکس

کراچی ٹیسٹ: پاکستان کی پوری ٹیم 148 رنز پر ڈھیر, آسٹریلیا کو 489 رنز کی برتری حاصل


اظہر علی 14، وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان 6، فہیم اشرف 4 اور فواد عالم بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوئے۔ 
اظہر علی 14، وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان 6، فہیم اشرف 4 اور فواد عالم بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوئے۔ 

کراچی ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستان کی پوری ٹیم 148 رنز پر ڈھیر ہوگئی جس کے بعد مہمان ٹیم نے اپنی دوسری اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 81 رنز بنا لیے جس کے ساتھ ہی اسے بابر الیون پر 489 رنز کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔

پیر کو آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز نو وکٹوں کے نقصان پر 556 رنز بنانے کے بعد ڈکلیئر کی تو پاکستان کی پوری ٹیم آسٹریلوی بالروں کے سامنے بے بس دکھائی دی اور 148 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔

تیسرے دن کھیل کے اختتام تک مہمان ٹیم نے ایک وکٹ کے نقصان پر 81 رنز بنا لیے۔ اوپننگ بیٹر عثمان خواجہ 35 اور مارنس لبوشین 37 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں جب کہ ڈیوڈ وارنر سات رنز بنا کر حسن علی کا شکار بنے۔

پاکستان نے اپنی پہلی اننگز کا آغاز کیا تو اوپنر عبداللہ شفیق اور امام الحق نے پراعتماد انداز میں کھیل پیش کیا لیکن 26 کے مجموعی اسکور پر عبداللہ شفیق 13 رنز بنا کر رن آؤٹ ہو گئے۔امام الحق بھی زیادہ دیر کریز پر نہ رک سکے اور وہ 20 رنز بنانے کے بعد نیتھن لائن کا شکار بن گئے جس کے بعد وکٹیں گرنے کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

کپتان بابر اعظم سب سے زیادہ 36 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے جب کہ پانچ کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی شامل نہ ہو سکے۔

اظہر علی 14، وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان 6، فہیم اشرف 4، ساجد خان5، شاہین شاہ آفریدی 19، فواد عالم اور حسن علی بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوئے جب کہ نعمان علی 20 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

مہمان ٹیم کی جانب سے مچل اسٹارک نے تین اور اپنا ڈیبیو میچ کھیلنے والے مچل سوئپسن نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ پیٹ کمنز، نیتھن لائن اور کیمرون گرین ایک ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز نو وکٹوں کے نقصان پر 556 رنز بنانے کے بعد ڈکلیئر کر دی تھی۔
آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز نو وکٹوں کے نقصان پر 556 رنز بنانے کے بعد ڈکلیئر کر دی تھی۔

مہمان ٹیم کی پہلے بیٹںگ کے دوران 500 سے زیادہ رنز بننے پر کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم کی پچ پر تنقید کی جا رہی تھی لیکن آسٹریلوی بالرز نے اپنی شاندار بالنگ کی بدولت میزبان ٹیم کی بیٹنگ لائن کو مشکلات میں ڈال کر اس تنقید کو غلط ثابت کر دیا۔

پاکستان ٹیم کے 148 رنز پر آؤٹ ہونے کے بعد امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ راولپنڈی ٹیسٹ کے مقابلے میں کراچی میں کھیلا جانے والا میچ فیصلہ کن ثابت ہو گا۔

اس سے قبل راولپنڈی ٹیسٹ غیر معیاری پچ کی وجہ سے بے نتیجہ رہا تھا۔

پیر کو کراچی ٹیسٹ کے تیسرے روز کا آغاز ہوا تو آسٹریلیا نے 505 رنز آٹھ وکٹوں کے نقصان سے اپنی نامکمل اننگز دوبارہ شروع کی۔ پاکستان کے فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی نےاپنی دوسری ہی گیند پر مچل اسٹارک کو پویلین کی راہ دکھائی، وہ 28 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

مہمان ٹیم نے 556 رنز بنانے کے بعد اننگز ڈکلیئر کرنے کا فیصلہ کیا تو اس موقع پر کپتان پیٹ کمنز 34 اور مچل سوئپسن 15 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔

پاکستان کی جانب سے ساجد خان اور فہیم اشرف نے دو دو جب کہ شاہین شاہ آفریدی، حسن علی، نعمان علی اور کپتان بابر اعظم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

XS
SM
MD
LG