رسائی کے لنکس

کراچی: دستی بم حملے میں ایک ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان کے ساحلی شہر اور اقتصادی مرکز کراچی میں ہفتہ کی صبح دستی بم دھماکے میں کم ازکم ایک شخص ہلاک اور دس زخمی ہوگئے۔

یہ واقعہ سینٹرل جیل کراچی کے قریب ایک ہوٹل میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے۔

پولیس اور رینجرز نے جائے وقوعہ پر اس حملے کے شواہد اکٹھے کیے جب کہ امدادی کارکنوں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا۔

کراچی میں حالیہ ہفتوں کے دوران ایک بار پھر پرتشدد واقعات میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے اور آئے روز ہونے والے فائرنگ کے واقعات میں متعدد لوگ ہلاک و زخمی ہورہے ہیں۔

XS
SM
MD
LG