پاکستان کے اقتصادی مرکز کراچی میں اتوار کو تشدد کے مختلف واقعات میں کم از کم پانچ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔
اطلاعات کے مطابق گزشتہ دو روز کے دوران شہر میں تشدد کی ان وارداتوں میں اب تک مجموعی طور پر 25 لوگوں کو موت کی نیند سلایا جاچکا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ اتوار کو اورنگی ٹاؤن کے علاقے میں موٹر سائیکلوں پر سوار نامعلوم مسلح افراد نے ایک موٹر ورکشاب پر فائرنگ کر کے وہاں کام کرنے والے ایک شخص اور اُس کے دو بیٹوں کو موت کے گھاٹ اُتار دیا۔
کراچی کے سائٹ انڈسٹریل ایریا میں بھی ایک شخص کو گولی مار دی گئی جبکہ ایک دوسرے علاقے میں پولیس نے گولیوں سے چھلنی ایک لاش ملنے کی تصدیق کی۔
دریں اثناء تشدد زدہ سہراب گوٹھ میں دو مخالف گروپوں کے درمیان مسلح تصادم میں کم از کم آٹھ افراد زخمی ہوگئے، جس میں ایک مقامی صحافی بھی شامل ہے۔
کراچی میں ہفتہ کا دن حالیہ مہینوں میں مہلک ترین ثابت ہوا اور اُس روز کم از کم بیس افراد کو موت کی نیند سلا دیا گیا جن میں سے نصف فرقہ وارانہ حملوں کا شکار ہوئے۔