رسائی کے لنکس

بھارتی کشمیر: فوجی اڈے پر ’شدت پسندوں‘ کا حملہ، دس ہلاک


بھارتی فورسز (فائل فوٹو)
بھارتی فورسز (فائل فوٹو)

حکام کے مطابق حملہ آور دو گروپوں میں تقسیم ہو گئے جن میں سے ایک فوج کے مورچوں کی جانب بڑھا جب کہ دوسرا ایک قریبی دیہات میں ایک مکان میں چھپ گیا۔

بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں ایک فوجی اڈے پر جمعرات کو شدت پسندوں کے حملے میں تین اہلکاروں سمیت چھ افراد ہلاک ہوئے جب کہ چار حملہ آور بھی اس میں مارے گئے۔

خبررساں ادارے ’رائیٹرز‘ نے بھارتی فوج کے ایک افسر کے حوالے سے کہا کہ چار سے پانچ دہشت گردوں نے پاکستانی کشمیر کی سرحد کے قریب ارنیا کے علاقے میں فوجی اڈے پر حملہ کیا۔

حکام کے مطابق حملہ آور دو گروپوں میں تقسیم ہو گئے جن میں سے ایک فوج کے مورچوں کی جانب بڑھا جب کہ دوسرا ایک قریبی دیہات میں ایک مکان میں چھپ گیا۔

بھارتی کشمیر کے وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا کہ وہ مرنے والے اہلکاروں اور شہریوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہیں۔

یہ تازہ جھڑپ ایسے وقت ہوئی جب پاکستان اور بھارت کے وزرائے اعظم نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں سارک سربراہ اجلاس میں شریک ہوئے۔

کشمیر میں لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر حالیہ مہینوں میں پاکستان اور بھارت کی سرحدی فورسز کے درمیان فائرنگ اور گولہ باری کے واقعات میں دونوں جانب کم از کم 20 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

اس تناؤ کے بعد دونوں ملکوں کے تعلقات کشیدہ ہو گئے اور اسی وجہ سے دونوں ملکوں کے وزرائے اعظم کے درمیان سارک میں دوطرفہ ملاقات بھی نہیں ہو سکی۔

XS
SM
MD
LG