رسائی کے لنکس

کترینا اور پریانکا کے گھروں پر انکم ٹیکس حکام کے چھاپے


کترینا اور پریانکا کے گھروں پر انکم ٹیکس حکام کے چھاپے
کترینا اور پریانکا کے گھروں پر انکم ٹیکس حکام کے چھاپے

بھارت میں انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ کو گھروں اور دفاتر میں چھاپے مارنے کے اختیارات حاصل ہیں اور ان اختیارات سے ہی بیشتر لوگ ڈرتے ہیں۔ اگر انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ کو ذرا بھی بھنک پڑ جائے کہ فلاں آدمی کا لائف اسٹال اس کی آمدنی سے زیادہ ہے، یا اس نے اپنی ضرورت سے زیادہ آسائشیں جمع کی ہوئی ہیں تو فوراً چھاپہ مارکر قانونی کارروائی شروع کردی جاتی ہے۔ عام آدمی ہو یا سیاستدان یا پھر فلمی اداکار سب چھاپوں سے ڈرتے ہیں۔ کچھ ایسا ہی آج یعنی پیر کو پریانکا چوپڑا اور کترینا کیف کے ساتھ ہوا۔

آج صبح ہی صبح انکم ٹیکس حکام نے کترینا کیف اور پریانکا چوپڑا کے گھروں پر ریڈ کی۔ دونوں فنکاراوٴں پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنی آمدنی کے لحاظ سے ٹیکس ادا نہیں کیا۔ یعنی انہوں نے آمدنی کم دکھائی ہے تاکہ کم سے کم انکم ٹیکس ادا کرنا پڑے۔ بھارتی حکام کے مطابق دونوں فنکاروٴں کے 12 مختلف ٹھکانوں پر چھاپے مارے گئے۔ ان مقامات میں دونوں کے وارسووہ اور باندہ میں واقع مکانات اور دفاتر بھی شامل ہیں۔

انکم ٹیکس حکام کو شبہ ہے کہ دونوں آرٹسٹس پچھلے دو سالوں سے انکم ٹیکس کے غلط گوشوارے جمع کرارہی ہیں۔ ان کی آمدنی، گوشواروں میں دکھائی گئی آمدنی سے کہیں زیادہ ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے براہ راست چھاپے نہیں مارے بلکہ چھاپوں سے پہلے دونوں فنکاراوٴں کو کئی نوٹس جاری کئے تھے جن میں ان سے بینک اسٹیٹ منٹس جمع کرانے کی ہدایت بھی کی گئی تھی لیکن دونوں نے اس پر کوئی توجہ نہیں دی۔

XS
SM
MD
LG