اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ کینیا کے سب سے بڑے پناہ گزین کیمپ میں انسداد پولیو کی بھرپور مہم کا پہلا مرحلہ مکمل کر لیا ہے۔
اقوام متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزین ’یو این ایچ آر سی‘ اور عالمی ادارہ صحت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ دو لاکھ اٹھاسی ہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے۔
اقوام متحدہ اور عالمی ادارہ صحت کی پولیو سے بچاؤ کی ویکسینیشن کی مہم آئندہ ہفتہ پھر شروع ہو گی جس میں داداب پناہ گزین کیمپ میں چار لاکھ چوبیس ہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔
جن علاقوں میں پناہ گزین عارضی طور پر رہ رہے ہیں وہاں کی مقامی آبادی میں کم عمر بچوں کے لیے کینیا کی وزارت صحت انسداد پولیو کی ایک الگ مہم چلا رہی ہے۔