رسائی کے لنکس

کینیا میں گاریسا کاؤنٹی میں شدت پسندوں کا حملہ پسپا کر دیا


فائل فوٹو
فائل فوٹو

کینیا کی وزارتِ داخلہ نے جمعہ کو کہا تھا کہ شدت پسندوں نے جمعرات کو دیر گئے گاریسا کاؤنٹی میں یومبس گاؤں پر حملہ کیا تھا

کینیا کے حکام نے کہا ہے کہ اسلامی شدت پسندوں نے شمال مشرقی کینیا میں اسی علاقے میں ایک گاؤں پر حملہ کیا تھا جہاں انہوں نے گزشتہ ماہ ایک یونیورسٹی پر قبضہ کر لیا تھا جہاں 150 افراد مارے گئے تھے۔

کینیا کی وزارتِ داخلہ نے جمعہ کو کہا تھا کہ شدت پسندوں نے جمعرات کو دیر گئے گاریسا کاؤنٹی میں یومبس گاؤں پر حملہ کیا تھا مگر سکیورٹی فورسز نے فائرنگ کے تبادلے کے بعد انہیں پسپا کر دیا۔ اس واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

الشباب گروپ سے تعلق رکھنے والے شدت پسندوں نے گزشتہ ماہ علی الصباح حملے میں گاریسا یونیورسٹی پر قبضہ کر لیا تھا اور یونیورسٹی کی عمارتوں کے اندر موجود افراد کو یرغمال بنا لیا تھا۔ جب محاصرہ ختم ہوا اس وقت تک 148 افراد مارے جا چکے تھے جن میں سے بیشتر طلبا تھے۔

الشباب نے کینیا کی فورسز کی جانب سے اسلامی شدت پسندوں سے لڑائی میں صومالیہ کی مدد کے ردِ عمل میں کینیا پر مزید حملے کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ الشباب کا گڑھ صومالیہ میں واقع ہے۔

XS
SM
MD
LG