رسائی کے لنکس

جان کیری کی فلسطینی صدر سے ملاقات


امریکی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ نیتن یاہو اور صدر محمود عباس (حصول امن کے) مقصد کے لیے سنجیدگی سے پر عزم ہیں۔

امریکہ کے وزیرخارجہ جان کیری نے جمعہ کو اردن میں فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات کی جس میں اسرائیل اور فلسطین کے درمیان امن مذاکرات کی بحالی پر بات چیت کی گئی۔

جان کیری نے جمعرات کو یروشلم میں اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو سے ایک سرکاری اعشائیے میں بات چیت کی تھی۔

ایک روز قبل جناب نیتن یاہو نے کہا تھا کہ اسرائیل اپنی سلامتی کے خدشات کو صرف نظر نہیں کرے گے۔

امریکی وزیرخارجہ ان دنوں یروشلم اور اردن کے دارالحکومت عمان کے درمیان اس امید کے ساتھ تواتر سے محو سفر ہیں کہ حالیہ برسوں میں تعطل کا شکار رہنے والی مشرق وسطیٰ امن بات چیت کے عمل کو بحال کیا جا سکے۔

جمعرات کو جناب کیری نے اردن کے بادشاہ عبداللہ سے بھی ملاقات کی تھی۔

وزیرخارجہ کیری کا کہنا تھا کہ نیتن یاہو اور صدر محمود عباس (حصول امن کے) مقصد کے لیے سنجیدگی سے پرعزم ہیں۔ لیکن انھوں نے متنبہ کیا تھا کہ دونوں رہنماؤں کو ایسے عناصر کی طرف سے امتحان کا سامنا ہوگا جو امن بات چیت کو کامیاب نہیں ہونے دینا چاہتے۔
XS
SM
MD
LG