رسائی کے لنکس

کوریا کا معاملہ ’بہت نازک موڑ‘ پر ہے: جان کیری


امریکی وزیر خارجہ کی چین کے صدر سے ملاقات
امریکی وزیر خارجہ کی چین کے صدر سے ملاقات

امریکی وزیر خارجہ چین پر زور دیتے آئے ہیں کہ وہ اپنے قریبی اتحادی شمالی کوریا پر دباؤ ڈالے کہ وہ اشتعال انگیز بیانات اور درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے میزائل کے تجربے سے باز رہے۔

امریکہ کے وزیرخارجہ جان کیری نے چین کے صدر شی جنگ پنگ سے کہا ہے کہ کوریا کا معاملہ اب ’’بہت نازک‘‘ موڑ پر ہے۔

امریکی عہدیدار ہفتہ کو بیجنگ پہنچے جہاں انھوں نے چینی صدر سے شمالی کوریا کے جوہری پروگرام اور اس سے جڑے مسائل پر بات چیت کی۔

جان کیری چین پر زور دیتے آئے ہیں کہ وہ اپنے قریبی اتحادی شمالی کوریا پر دباؤ ڈالے کہ وہ اشتعال انگیز بیانات اور درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے میزائل کے تجربے سے باز رہے۔

چین کے صدر شی نے اپنی ایک حالیہ تقریر میں شمالی کوریا کا نام لیے بغیر کہا تھا کہ ’’کسی ملک کو اپنی خودغرضی کے لیے خطے حتیٰ کہ پوری دنیا کو افراتفری میں ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔‘‘

جمعہ کو جنوبی کوریا میں امریکہ وزیر خارجہ جان کیری نے کہا تھا کہ ایک اور میزائل تجربہ شمالی کوریا کی ’’بڑی غلطی ہو گی‘‘۔

شمالی کوریا نے دور مار میزائل تجربے پر بین الاقوامی تنقید پر احتجاجاً مذاکرات کا سلسلہ منقطع کر دیا تھا۔

امریکہ، روس، جاپان اور جنوبی کوریا پیانگ یانیگ کے ساتھ مذاکرات میں مصروف رہے ہیں جن کا مقصد توانائی اور امداد کے بدلے شمالی کوریا کو اس بات پر آمادہ کرنا تھا کہ وہ اپنا جوہری پروگرام بند کر دے۔
XS
SM
MD
LG