واشنگٹن —
ایسے میں جب جنیوا مذاکرات کے تیسرے دِن کی تیاری جاری ہے، امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ جوہری تنازع پر ایران کے ساتھ مذاکرات میں ’کچھ اہم خلا‘ موجود ہے۔
جمعے کو مذاکرات کے بعد، کیری نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ فریقین ’سخت تگ و دو‘ کر رہے ہیں۔
سفارت کاروں کا کہنا ہے کہ اپنے ایرانی ہم منصب محمد جواد ظریف اور کلیدی یورپی اہل کاروں کے ساتھ ہونے والی بات چیت میں کیری نے کچھ پیش رفت حاصل کی ہے۔ تاہم، اُنھوں نے بتایا کہ ابھی بہت سا کام کیا جانا باقی ہے۔
اِس سے قبل، ظریف نے اِس بات کا عندیہ دیا تھا کہ جمعے کی شام کو ایک ابتدائی سمجھوتے تک پہنچا جاسکتا ہے۔
روسی وزیر خارجہ، سرگئی لوروف ہفتے کے روز ہونے والے مذاکرات میں شریک ہوں گے، جب کہ چین اپنا معاون وزیر بھیج رہا ہے۔ بات چیت کا مقصد ایران کے متنازع جوہری پروگرام پر کسی سمجھوتے تک پہنچنے کی کوشش کرنا ہے۔
جمعے ہی کے دِن، امریکی صدر براک اوباما نے اسرائیلی وزیر اعظم بینجامن نیتن یاہو سے ٹیلی فون پر گفتگو کی، جِنھوں نے ایران کے ساتھ کسی جوہری سمجھوتے کی مخالفت کی ہے۔
وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ صدر اوباما نے مسٹر نیتن یاہو کو بات چیت سے متعلق تازہ ترین صورت حال سے آگاہ کیا، اور ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
جمعے ہی کے روز، مسٹر نیتن یاہو نے تل ابیب میں وزیر خارجہ جان کیری سے ملاقات کی۔
کیری سے ملاقات سےقبل، اُنھوں نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ ایران نے سب کچھ حاصل کرلیا ہے، لیکن قیمت نہیں چکائی، کیونکہ وہ یورینئیم کی افزودگی کی صلاحیت کو کم کرنے پر تیار نہیں۔